’مجرمانہ لاپروائی کی قصوروار ہے بی جے پی، یہ حکومت جان لیوا ہے‘

کانگریس ترجمان جے ویر شیرگل نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی سخت مجرمانہ لاپروائی کی قصوروار ہے اور وہ عوامی خدمت نہیں کر رہی ہے بلکہ ایک جان لیوا حکومت ہے۔

جے ویر شیرگل، تصویر آئی اے این ایس
جے ویر شیرگل، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں بڑھتے کورونا انفیکشن کے درمیان کانگریس ترجمان جے ویر شیرگل نے بی جے پی کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی سخت مجرمانہ لاپروائی کی قصوروار ہے اور وہ عوامی خدمت نہیں کر رہی ہے بلکہ ایک جان لیوا حکومت ہے۔ جے ویر شیرگل نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ’’بی جے پی سخت مجرمانہ لاپروائی کی قصوروار ہے۔ بڑھتے معاملے، بڑھتی موتیں اور منہدم ہوئے ہیلتھ انفراسٹرکچر اس بات کا ثبوت ہیں کہ بی جے پی عوام کی خدمت نہیں کر رہی ہے بلکہ یہ جان لیوا حکومت ہے۔ تاریخ بی جے پی کی جملے بازی کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گا۔‘‘

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہندوستان میں 3 لاکھ 14 ہزار 835 کووڈ-19 کے نئے معاملے درج کیے گئے جو وبا کی شروعات کے بعد سے ملک میں سب سے بڑا ایک روزہ معاملہ ہے۔ اس درمیان وائرس کے سبب 2104 لوگوں کی موت ہوئی، جس سے وبا سے ہونے والی کل اموات کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 84 ہزار 657 ہو گئی۔ یہ لگاتار دوسرا دن ہے جب ملک نے ایک ہی دن میں 200 سے زائد اموات درج کی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔