بہار میں نظم و نسق کی بہتری کے لیے کل وقتی وزیر داخلہ کی ضرورت: کانگریس

کانگریس لیڈر پریم چند مشرا نے بدھ کو یہاں کہا کہ دربھنگہ میں دن دہاڑے سونا تاجر سے دس کروڑ روپے کے زیورات کی لوٹ کی واردات بدمعاشوں کے بڑھتے حوصلے کی جانب اشارہ ہے۔

پریم چند مشرا، تصویر ٹوئٹر @PremChandraMis2
پریم چند مشرا، تصویر ٹوئٹر @PremChandraMis2
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار قانون سازکونسل کے رکن اور کانگریس کے سنیئر لیڈر پریم چند مشرا نے ریاست میں بڑھتے مجرمانہ واقعات کو چیلنج اور اس حکومت کی بڑی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نظم ونسق ٹھیک رکھنے کے لئے ریاست کو کل وقتی وزیر داخلہ کی ضرورت ہے۔

پریم چند مشرا نے بدھ کو یہاں کہا کہ دربھنگہ میں دن دہاڑے سونا تاجر سے دس کروڑ روپے کے زیورات کی لوٹ کی واردات بدمعاشوں کے بڑھتے حوصلے کی جانب اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ بہار میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے۔ جس طرح سے پولیس محکمہ مسلسل ہو رہے مجرمانہ واقعات پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے وہ لمحہ فکریہ ہے۔


کانگریس لیڈر نے کہا کہ گزشتہ پندرہ دنوں کے اندر قتل اور لوٹ کے بیشمار واقعات ریاست کے نظم ونسق کے کمزور ہونے اور حکومت کا رعب ختم ہونے کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں میں پولیس کا خوف بالکل ختم ہوگیا ہے۔

مشرا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی اپنی مشغولیت ہوتی ہے اور ایسا لگاہے کہ وہ نظم ونسق کے لئے اتنا وقت نہیں نکال پاتے ہیں جتنا انہیں نکالنا چاہیے۔ انہوں نے حزب اقتدار جماعتوں سے اپیل کی کہ بہار کے لوگوں کی محفوظ زندگی کے لئے فوراً ریاست کو کل وقتی وزیر داخلہ ددیں، تاکہ نظم ونسق کو درست کر کے جرائم پر کنٹرول کیا جاسکے۔ غور طلب ہے کہ فی الحال وزارت داخلہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پاس ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */