مدھیہ پردیش میں 4 بچوں کی ڈوبنے سے موت، تالاب میں نہاتے وقت ہوا حادثہ، تیرتی ہوئی لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق ان چاروں بچوں کو تالاب کی گہرائی کا اندازہ نہیں تھا، نہانے کے دوران وہ تالاب کے گہرے پانی میں چلے گئے اور پانی میں ڈوبنے سے چاروں بچوں کی موت ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کے سیونی کے دھوبی سرّا گاؤں میں دردناک حادثہ ہوا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق 4 معصوم بچوں کی ایک تالاب میں ڈوبنے سے موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاؤں کے الگ الگ کنبوں کے کچھ بچے اتوار کی دوپہر گاؤں کے پاس بنے ایک تالاب میں نہانے کے لیے گئے ہوئے تھے اور تبھی یہ حادثہ سرزد ہوا۔

اس حادثے میں مارے گئے بچوں کی شناخت ریتک چکرورتی (10 سال)، آیوش وشوکرما (8 سال)، آرو تمرام (5 سال) اور رشبھ وشوکرما (5 سال) کی شکل میں ہوئی ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے چاروں لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔


پولیس کے مطابق ان چاروں بچوں کو تالاب کی گہرائی کا اندازہ نہیں تھا۔ نہانے کے دوران وہ تالاب کے گہرے پانی میں چلے گئے اور پانی میں ڈوبنے سے چاروں بچے کی موت ہو گئی۔ سبھی بچوں کی عمر محض 5 سے 10 سال بتائی جا رہی ہے۔ اتوار کی دیر شام بچوں کی لاشیں تالاب سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ فی الحال پولیس جانچ میں مصروف ہے۔ اس حادثے کے بعد پورے گاؤں میں ماتم پسر گیا ہے۔

کرئی تھانہ انچارج مدن لال مراوی کے مطابق دھوبی سرّا گاؤں میں تالاب میں ڈوبنے سے 4 بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ پیر کی صبح پنچ نامہ کے بعد لاش ان کے گھر والوں کو سونپ دیے جائیں گے۔ پولیس جانچ کرے گی اور حادثے کے سبب کا پتہ لگانے کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔