آئی پی ایل 2020: محمد سراج نے کے کے آر کے خلاف رقم کی تاریخ، بتایا کامیابی کا راز!

محمد سراج نے کے کے آر کے خلاف ایک اننگ میں دو میڈن اوور پھینکے، آئی پی ایل کی تاریخ میں ایسا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: آئی پی ایل 2020 میں بدھ کے روز آر سی بی کے گیند باز محمد سراج نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے 8 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔ کے کے آر کے بلے باز ایسی گیند بازی کے سامنے ٹھہر نہیں پائے اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوور میں محض 84 رن پر ڈھیر ہو گئی۔

آئی پی ایل 2020: محمد سراج نے کے کے آر کے خلاف رقم کی تاریخ، بتایا کامیابی کا راز!

محمد سراج کو ان کی بہترین کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس میچ سے قبل سراج کے لئے آئی پی ایل کا سفر کچھ خاص نہیں رہا اور انہوں نے اس میچ میں اپنی کامیابی کا سہرہ اپنے کپتان وراٹ کوہلی کے سر باندھا ہے۔ سراج نے کہا کہ ’’وراٹ نے مجھے نئی گیند سے بولنگ کرنے کا موقع دیا اور یہی وجہ تھی کہ میں سوئنگ حاصل کر سکا۔ میچ سے قبل ٹیم نے مجھے پاور پلے میں بولنگ کا منصوبہ نہیں بنایا تھا۔‘‘


دراصل، میدان پر اترنے کے بعد سراج کو وراٹ کوہلی نے گیند تھماتے ہوئے حیرت میں ڈال دیا۔ سراج نے کہا، ’’میدان پر جانے کے بعد وراٹ کوہلی نے مجھ سے کہا میاں ریڈی ہو جاؤ۔ اس کے بعد ہم حکمت عملی کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے۔‘‘

میچ کے شروعات میں ہی سراج نے کے کے آر کو تین ایسے جھٹکے دیئے کہ پھر وہ سنبھل نہیں سکی۔ سراج نے اپنے پہلے اوور میں راہل ترپاٹھی کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد اگلی ہی گیند پر نتیش رانا کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد انہوں نے ٹام بینٹن کا بھی وکٹ حاصل کیا۔


محمد سراج نے میچ میں دو میڈن اوور پھینکے اور آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک اننگ میں دو میڈن اوور پھینکنے والے وہ پہلے گیندباز بن گئے ہیں۔ سراج نے بتایا کہ آئی پی ایل میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے وہ نشانے پر آ گئے تھے اور انہوں نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بہت پریکٹس کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔