آئی پی ایل 2020: ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد براوو کا جذباتی پیغام

ویسٹ انڈیز کے براوو اب آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس جائیں گے۔ ٹورنامنٹ سے بہار ہونے کے بعد براوو نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیم کی حمایت کرنا جاری رکھیں

ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد براوو کا جذباتی پیغام
ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد براوو کا جذباتی پیغام
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: خراب کارکردگی سے جدوجہد کر رہی چنئی سپر کنگز کو اپنے آل راؤنڈر ڈوین براوو کے درد کی تکلیف کے باعث آئی پی ایل کے باقی حصے سے ہٹنے کے سبب دھچکا لگا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے براوو اب آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس جائیں گے۔ ٹورنامنٹ سے بہار ہونے کے بعد براوو نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیم کی حمایت کرنا جاری رکھیں۔

براوو کو 17 اکتوبر کو دہلی کیپٹلز کے خلاف پچھلے میچ کے دوران انجری ہوئی تھی۔ براوو اس چوٹ کی وجہ سے اس میچ میں آخری اوور نہیں پھینک سکے اور چنئی کو نقصان اٹھانا پڑا۔

چنئی سپر کنگز کے ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں براوو نے کہا، ’’یہ بری خبر ہے۔ اپنی ٹیم چنئی سپر کنگز کو یوں چھوڑ کر جانا برا لگ رہا ہے۔ سی ایس کے کے تمام مداحوں سے میں یہی کہنا چاہوں گا کہ وہ ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے رہے، اس کی حمایت کرنا جاری رکھیں۔‘‘


براوو نے کہا، ’’یہ سیزن ویسا نہیں ہرا ہے جیسا ہمارے فینز چاہتے تھے لیکن ہم نے اپنا بیسٹ دیا۔ بعض اوقات اپنی بہترین کارکردگی کے بعد بھی نتائج معافق نہیں آتے۔ ہمیں سپورٹ کرتے رہیئے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اور زیادہ مضبوطی اور چیمپین کی طرح واپسی کریں گے۔ ہم سب سے کامیاب فراینچائزی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں چنئی سپر کنگز کا رکن اور فین ہونے پر فخر ہونا چاہئے۔‘‘

خیال رہے کہ براوو نے اس سیزن میں چھ میچ کھیلے ہیں اور انہوں نے 8.57 کے اوسط سے 6 وکٹ حاصل کئے ہیں انہیں دو مرتبہ بلے بازی کرنے کا موقع ملا اور انہیں نے محض سات رنز اسکور کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */