سعودی عرب کی تاریخ میں دوسری خاتون سفیر کا ناروے میں تقرر

ان تمام نئے سفیروں نے شاہ سلمان بن عبد العزیز کے سامنے ورچوئل طریقہ سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی اس تقریب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب نے اَمال یحییٰ المعلمی کو ناروے میں اپنی نئی سفیر مقرر کیا ہے۔ وہ سعودی عرب کی تاریخ میں دوسری خاتون سفیر ہیں جنھیں بیرون ملک تعینات کیا گیا ہے۔ ان سے پہلے شہزادی ریما بنت بندر کو امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

امال یحییٰ المعلمی سمیت متعدد سعودی سفیروں کو حال ہی میں مختلف ملکوں میں تعینات کرنے کے تقرر نامے جاری کیے گئے ہیں۔ ان تمام نئے سفیروں نے منگل کے روز شاہ سلمان بن عبد العزیز کے سامنے ورچوئل طریقہ سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔ حلف برداری کی اس تقریب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔


جن دوسرے نئے سعودی سفیروں نے اپنے مناصب کا حلف اٹھایا ہے، ان کے نام اور متعیّنہ ملک یہ ہیں:

  • ڈاکٹرسعد بن عبدالرحمان العمار، نامزد سفیربرائے یونان۔

  • عزام بن عبدالکریم القائن، نامزد سفیر برائے اسپین۔

  • ڈاکٹرعبدالعزیز بن علی السقر، نامزد سفیر برائے تُونس۔

  • ڈاکٹرصالح بن حماد الصہیبانی، انھیں اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) سعودی عرب کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا ہے۔

  • زیاد بن معاشی العطیہ، نامزد سفیر برائے نیدرلینڈز۔

ان کے علاوہ سعودی عرب کے مالدیپ، ہنگری، نائیجیریا، بوسنیا ہرزی گووینا، یوگنڈا اور میکسیکو میں نئے نامزد سفیروں نے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے روبرو اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Oct 2020, 12:11 PM