آئی پی ایل 2020: کے کے آر کی ہار سے کوچ میک کولم ناراض، کھلاڑیوں کو سخت محنت کی تاکید

میک کولم نے کہا کہ ہم ابھی بھی ٹورنامنٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں، جو ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہے، قسمت اب بھی ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ہمیں صرف ان محکموں میں بہتر کرنا ہے جہاں آج ہم کمزور تھے؎

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی بدھ کے روز آر سی بی کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں صرف 84 رنز بنائے۔ یہ اس سیزن میں اس کا سب سے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آر سی بی نے یہ ہدف 13.3 اوور میں آسانی سے حاصل کر لیا۔ کے کے آر کے کوچ برینڈن میک کولم نے ٹیم کی شرمناک کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ کے کے آر کے کوچ نے اعتراف کیا ہے کہ اس طرح کی کارکردگی سے حوصلہ ٹوٹ جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے ٹیم کے ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔

میک کولم کا خیال ہے کہ نائٹ رائیڈرز 10 میچوں میں اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ آٹھ ٹیموں کی پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے، لہذا وہ فائنل میں جگہ بنا سکتی ہے۔ میک کولم نے کہا، "ہمارا اعتماد شکست سے تھوڑا سا متاثر ہوگا۔ ہمیں یہ یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی کہ ہمارا حوصلہ پست نہ پڑے۔ ہمیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے طریقوں کے بارے میں بھی بات کرنی ہو گی۔''


میک کولم کو ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی امید ہے۔ انہوں نے کہا، "لیکن مجھے اب بھی یقین ہے کہ ہماری ٹیم فائنل میں جگہ بنا سکتی ہے۔ ہمیں بس تھوڑی بہتری لانی ہوگی۔ میک کولم نے کہا، "ہم ابھی بھی ٹورنامنٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں، جو ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔ قسمت اب بھی ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ہمیں صرف ان محکموں میں بہتر کرنا ہے جہاں آج ہم کمزور تھے اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔''

میک کولم نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی اور یکطرفہ میچ میں آر سی بی کے خلاف جذبہ کی کمی ہے۔ کے کے آر پر فتح کے ساتھ یہ قریب قریب طے ہے کہ آر سی بی پلے آف میں پہنچے گی۔ آر سی بی نے 10 میچوں میں 7 جیت سے 14 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ ٹیم کو پلے آف میں جانے کے لئے اب صرف ایک میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔