گاڑی بنانے والی امریکی کمپنی ’فورڈ‘ پھر کرے گی ملازمین کی چھنٹنی، گزشتہ سال 3000 اسٹاف کو کیا تھا باہر

2022 میں فورڈ نے 3000 ملازمین اور کانٹریکٹ ورکرس کو نکال دیا تھا جس سے امریکہ، کناڈا اور ہندوستان میں ملازمین پر اثر پڑا تھا، کمپنی نے تنخواہ والے تقریباً 2000 ملازمین کو باہر کا راستہ دکھا دیا تھا۔

فورڈ، تصویر آئی اے این ایس
فورڈ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

گاڑی بنانے والی امریکی کمپنی ’فورڈ‘ ایک بار پھر بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھنٹنی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اعلان آئندہ ہفتہ کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ سال اگست میں 3000 ملازمین کو ملازمت سے باہر کر دیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی مینوفیکچرنگ میں زیادہ سرمایہ کاری کرنے پر غور کر رہی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق نئی چھنٹنی کا اعلان آئندہ ہفتہ کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں تذکرہ کیا گیا ہے کہ معاملے کے جانکار لوگوں کے مطابق فورڈ موٹر آنے والے ہفتوں میں چھنٹنی کرے گا، جو آٹو میکر کے ذریعہ آپریشن کو منظم کرنے اور لاگت کام کرنے کی وسیع کوششوں میں تازہ ترین ہے۔ فورڈ کے سی ای او جم فارلے نے کہا کہ لاگت کے موافق بنانے کے لیے کمپنی کو اپنے حریفوں کے مقابلے میں زیادہ کام کرنا ہے۔


گزشتہ مہینے فورڈ موٹر نے ایلن مسک کی ملکیت والے ٹیسلا کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جو فورڈ الیکٹرک وہیکل (ای وی) گاہکوں کو پورے امریکہ اور کناڈا میں 12000 سے زیادہ ٹیسلا سپرچارجر تک رسائی فراہم کرے گا، جس سے 2024 سے فورڈ ای وی گاہکوں کے لیے دستیاب فاسٹر چارجر کی تعداد دوگنی ہو جائے گی۔ 2025 میں فورڈ شمالی امریکی چارجنگ اسٹینڈرڈ (این اے سی ایس) کنکٹر کے ساتھ اگلے جنریشن کی الیکٹرک گاڑیوں کی پیشکش کرے گا، جس سے ٹیسلا سپرچارجر تک پہنچنے کے لیے ایڈیپٹر کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

کمپنی نے ایک نوٹس میں کہا کہ اس مینوفیکچرنگ کے لیے ہم ایک صدی سے بھی زیادہ وقت سے کام کر رہے ہیں۔ تقریباً سبھی پہلوؤں کو بدلنے اور نیا سائز دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے فوکس، وضاحت اور رفتار کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور، جیسا کہ ہم نے حال کے مہینوں میں تبادلہ خیال کیا ہے، اس کا مطلب ہے وسائل کو پھر سے تعینات کرنا اور ہماری لاگت ڈھانچہ کو مخاطب کرنا، جو روایتی اور نئے حریف کے مقابلے غیر مقابلہ آرا ہے۔


واضح رہے کہ اگست 2022 میں فورڈ نے تقریباً 3000 ملازمین اور کانٹریکٹ ورکرس کو نکال دیا تھا۔ اس تخفیف سے خاص طور سے امریکہ، کناڈا اور ہندوستان کے ملازمین متاثر ہوئے۔ مجموعی طور پر کمپنی نے تنخواہ والے ملازمین کی تعداد میں تقریباً 2000 کی کمی کر دی تھی، اور ساتھ ہی ایجنسی والے ملازمین میں بھی تقریباً 1000 کی کمی کر دی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔