پٹنہ: حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس ختم، اب شملہ میں ہوگی اگلی ملاقات

پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کا جاری اجلاس ختم ہو گیا ہے، اس اجلاس میں اپوزیشن کی 15 سیاسی جماعتوں کے 30 سے ​​زائد قائدین نے شرکت کی

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں 30 سے ​​زائد اپوزیشن لیڈروں نے شرکت کید اور آئندہ 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کا غور و خوض تقریباً 4 گھنٹے تک جاری رہا۔

اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن، دہلی-پنجاب کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، بھگونت مان، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سمیت کئی پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔


میٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے اپوزیشن اتحاد کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ ’’نفرت کی سیاست کے خلاف ہم لوگ متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔‘‘

اس ملاقات کے بعد این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے اور ہم گزشتہ 25 سالوں سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑ رہے تھے لیکن سب کچھ بھول کر ہم اکٹھے ہوئے۔ نتیش کمار نے کہا کہ ہم سب ساتھ رہیں گے اور بی جے پی کو 100 سیٹوں پر سمیٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب ساتھ رہے تو بی جے پی کو ضرور شکست ہوگی۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس ملک کو بچانے کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ اپوزیشن کے اجلاس کی بڑی بات یہ ہے کہ ہم سب ساتھ ہیں۔ اپوزیشن کا اگلا اجلاس شملہ میں ہوگا اور تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کی میزبانی میں اس میٹنگ کا اہتمام وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔