ویڈیوز

ویڈیو: ’بھارت جوڑو یاترا‘ ہر روز کچھ نہ کچھ سکھا رہی ہے، ’بھارت یاتری‘ شاہنواز عالم کا اظہار خیال

بھارت جوڑو یاترا میں شامل شاہنواز عالم نے کہا ’’ہم اپنے ملک کے ایک بہت بڑے حصہ سے ناواقف ہیں، یہ یاترا باہر سے زیادہ اپنے اندر کی یاترا ہے اور ہر روز کچھ نہ کچھ سکھا رہی ہے‘‘

بھارت جوڑو یاترا
بھارت جوڑو یاترا 

بھارت جوڑو یاترا کو 15 دن سے زیادہ ہو چکے ہیں اور کنیا کماری سے شروع ہونے والی یاترا اس وقت کیرالہ سے ہو کر گزر رہی ہے۔ اس یاترا میں ملک بھر سے 117 لوگوں (بھارت یاتری) کو شامل کیا گیا تھا، جن میں سے شاہنواز عالم بھی ایک ہیں۔ شاہنواز عالم یوپی کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ہیں اور اس وقت راہل گاندھی کے ہمراہ سفر کر رہے ہیں۔ نیشنل ہیرالڈ / قومی آواز کے نمائندہ وشودیپک نے شاہنواز عالم سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی گفتگو کی اور یاترا کے حوالہ سے ان کے تجربات کو جانا۔

بھارت جوڑو یاترا میں شامل شاہنواز عالم نے گفتگو کے دوران کہا ’’ہم اپنے ملک کے ایک بہت بڑے حصہ سے ناواقف ہیں، یہ یاترا باہر سے زیادہ اپنے اندر کی یاترا ہے اور ہر روز کچھ نہ کچھ سکھا رہی ہے۔‘‘

یہاں کلک کر کے دیکھیں کہ شاہنواز عالم نے اور کیا کچھ کہا

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined