کھیل

ایئر پسٹل مقابلہ: یشسونی نے جیتا آئی ایس ایس ایف عالمی کپ میں پہلا سونے کا تمغہ

یشنوئی نے آئی ایس ایس ایف شوٹنگ عالمی کپ میں خواتین 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلہ میں جیت حاصل کرکے پہلا سونے کا تمغہ دلا دیا

یشسونی سنگھ دیشوال، تصویر آئی اے این ایس
یشسونی سنگھ دیشوال، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: یشسونی سنگھ دیشوال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو یہاں ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں چل رہے انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) شوٹنگ عالمی کپ میں خواتین 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلہ میں جیت حاصل کرکے پہلا سونے کا تمغہ دلا دیا، جبکہ ان کی ہم وطن منو بھاکر نے چاندی اور بیلاروس کی وکٹوریا چائیکھا نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

Published: undefined

ہندوستان کے اس کے علاوہ تین اور تمغے جیتے جن میں دویانشو سنگھ پنوار نے مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل میں کانسے اور سوربھ چودھری اور ابھیشیک ورما نے مردوں کی 10 میٹر ایئر پسٹل میں بالترتیب چاندی اور کانسے کے تمغے جیتے۔ خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں یشسونی سنگھ نے کوالیفائنگ کیا بلکہ وہ ٹاپ پر رہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined