تمل ناڈو اسمبلی انتخاب: وجئے کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ نے کیے کئی خوشنما انتخابی وعدے، ہر شادی میں 8 گرام سونا دینے کا عزم

ٹی وی کے نے کئی وعدے کیے ہیں جن میں سرکاری ملازمین کو چھوڑ کر سبھی خواتین کو 60 سال تک 2500 روپے ماہانہ معاشی امداد دینے اور سبھی سرکاری بسوں میں مفت سفر کی سہولت بھی شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تھلاپتی وجئے (فائل) تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/blakeninjaa">@blakeninjaa</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

تمل ناڈو میں جلد ہی اسمبلی انتخابات کے اعلان کی توقع ہے۔ سیاسی جوڑ توڑ کے درمیان پارٹیاں عوام کو متوجہ کرنے کے لیے بڑے وعدے بھی کر رہی ہیں۔ اداکار سے سیاست دان بننے والے وجے نے بھی آج ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کئی اہم وعدے کیے۔ اپنی پارٹی ’تملگا ویتری کژگم‘ (ٹی وی کے) کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے وجے نے کچھ ایسے عوامی اعلانات کیے ہیں، جو انتہائی خوشنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت بننے پر سرکاری خاتون ملازمین کو چھوڑ کر بقیہ خواتین کو 60 سال کی عمر تک ماہانہ 2,500 روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ اتنا ہی نہیں، ٹی وی کے شادی کرنے والی خواتین کے لیے 8 گرام سونا اور ریشمی ساڑی بھی فراہم کرے گی۔

وجئے اپنے خطاب میں کئی وعدے کیے ہیں، جن میں بیشتر خواتین سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ٹی وی کے حکومت بننے کی صورت میں خواتین کے لیے تمام سرکاری بسوں میں مفت سفر کی سہولت دی جائے گی۔ جرائم کے خلاف سختی کا اشارہ دیتے ہوئے وجے نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کے معاملے میں ٹی وی کے حکومت زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کرے گی۔


ٹی وی کے چیف کا کہنا ہے کہ خواتین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ریاستی پولیس میں ایک مخصوص یونٹ قائم کیا جائے گا، جس کا نام ’رانی ویلو ناچیار‘ ہوگا۔ خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات کے جلد فیصلے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔ وجے نے خواتین کی سلامتی کے لیے عوامی ٹرانسپورٹ میں اسمارٹ ’پنک بٹن‘ جیسی سہولت شروع کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ خواتین کے حوالے سے مزید اعلانات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راشن کی دکانوں، اسکولوں اور کالجوں کے ذریعے خواتین کے لیے مفت سینیٹری پیڈ کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

وجئے نے اپنی تقریر کے دوران جو اعلانات کیے، ان میں ایک سال میں 6 مفت رسوئی گیس سلنڈر دینے کا اعلان بھی شامل ہے۔ یہ سلنڈر ’انّاپورنی سپر سکس اسکیم‘ کے تحت دیے جائیں گے۔ زیرو ڈراپ آؤٹ یقینی بنانے کے لیے ’کامراجار کَلوی اُروتھی تھٹم‘ منصوبہ کے تحت ہر سال 15,000 روپے کی مدد بھی دی جائے گی۔ ساتھ ہی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے لیے 5 لاکھ روپے تک بلا سود قرض فراہم کیے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔