کھیل

ملکھا سنگھ کے پوتے نے 11 سال کی عمر میں ہندوستان کا نام کیا روشن، امریکہ میں لہرایا ترنگا

11 سال کے ہرجئے ملکھا نے اپنا خطاب دادا ملکھا سنگھ اور دادی نرمل سنگھ کو وقف کیا ہے، اس درمیان ہرجئے کی کامیابی پر اس کی ماں قدرت نے کہا کہ بیٹے کی جیت سے وہ بے انتہا خوش ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہرجئے ملکھا، تصویر بشکریہ ٹوئٹر@JeevMilkhaSingh</p></div>

ہرجئے ملکھا، تصویر بشکریہ ٹوئٹر@JeevMilkhaSingh

 

عالمی شہرت یافتہ اتھلیٹ ملکھا سنگھ کے 11 سالہ پوتے ہرجئے سنگھ نے بھی بیرون ممالک میں ہندوستان کا نام روشن کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہرجئے نے امریکہ میں کچھ ایسا کارنامہ انجام دیا ہے کہ ترنگے کا سر اونچا ہو گیا ہے۔ دراصل ہرجئے نے یو ایس انڈر 13 گولف چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا ہے۔ وہ یو ایس کڈس یوروپین گولف چمپئن شپ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ ملکھا سنگھ کے انتقال کے بعد ہرجئے کی یہ بہت بڑی جیت ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جون 2021 میں ہندوستان کے عظیم اتھلیٹ ملکھا سنگھ نے دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا۔ انھیں بھی گولف میں بہت دلچسپی تھی۔ ملکھا کے بیٹے جیو ملکھا ملک کے بڑے گولفر میں سے ایک ہیں۔ اب ان کے پوتے ہرجئے بھی اسی راہ پر چل پڑے ہیں۔ 11 سال کے ہرجئے نے اپنا یہ خطاب دادا ملکھا سنگھ اور دادی نرمل سنگھ کو وقف کیا ہے۔ اس درمیان ہرجئے کی کامیابی پر اس کی ماں قدرت نے کہا کہ بیٹے کی جیت سے وہ بے انتہا خوش ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یو ایس کڈس چمپئن شپ میں پوری دنیا کے ٹاپ انڈر 13 کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ ہرجئے نے 5 انڈر 211 کا اسکور کرتے ہوئے خطاب اپنے نام کیا۔ انھیں دوسرے نمبر پر رہنے والے جنوبی افریقہ کے جارڈن بوتھا اور تیسرے نمبر پر رہے آئرلینڈ کے جیک سے سخت ٹکر ملی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 16 رکنی ہندوستانی ٹیم کے سب سے نوجوان گولفر نہال بوائز اس ٹورنامنٹ میں انڈر 7 میں دوسرے مقام پر رہے۔ بنگلورو میں ادِت بوائز انڈر 9 میں تیسرے مقام پر رہے، جبکہ وِہار جین بوائز انڈر 13 میں مشترکہ طور سے پانچویں مقام پر رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined