کھیل

سری کانت سمیت سات ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی کورونا سے متاثر، ٹورنامنٹ سے ہٹائے گئے

متاثر پائے گئے کھلاڑیوں میں سری کانت، اشونی پونپا، ریتیکا راہل ٹھکر، تریسا جالی، متھون منجوناتھ، سمرن امن سنگھی اور خوشی گپتا شامل ہیں۔

بیڈمنٹن کھلاڑی
بیڈمنٹن کھلاڑی 

نئی دہلی: عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے اور مرد زمرے میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی کدامبی سری کانت سمیت سات ہندوستانی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں اور انہیں ٹورنامنٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کورونا سے متاثر ہونے والے کھلاڑیوں کو جن کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنا تھا انہیں واک اوور مل گیا ہے۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے یہ تصدیق کی ہے۔

Published: undefined

ان کھلاڑیوں کا آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ منگل کے روز کیا گیا تھا جس میں ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ ڈبلز کھلاڑیوں کے جوڑی داروں کو بھی ٹورنامنٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اہم ڈرا میں ان کھلاڑیوں کی جگہ کوئی نہیں لے گا اور ان کے حریفوں کو اگلے راونڈ میں واک اوور مل گیا ہے۔

Published: undefined

متاثر پائے گئے کھلاڑیوں میں سری کانت، اشونی پونپا، ریتیکا راہل ٹھکر، تریسا جالی، متھون منجوناتھ، سمرن امن سنگھی اور خوشی گپتا شامل ہیں۔ اس سے قبل 2019 عالمی چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے والے بی سی پرنیت نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے نام واپس لے لیا تھا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ انگلینڈ کی پوری ٹیم نے اپنے دو کھلاڑیوں اور کوچ کے کووڈ ٹیسٹ میں پازیٹیو آنے کے بعد ٹورنامنٹ سے ہٹ گئی تھی۔ انڈین اوپن سپر 500 ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ کے میچ جمعرات کے روز سے شروع ہوں گے اور اس کےساتھ ہی اس سال سیزن کی شروعات بھی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined