جھارکھنڈ میں کورونا کے 4753 نئے مریض پائے گئے، 2801 بازیاب، آٹھ اموات

ریاست میں کورونا کی وجہ سے آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں ایک بوکارو سے، تین مشرقی سنگھ بھوم سے، ایک ہزاری باغ سے، دو رانچی سے اور سرائی کیلا سے ایک مریض شامل ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

رانچی: جھارکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4753 نئے مریض سامنے آئے اور 2801 مریض بازیاب ہوئے ہیں، جبکہ 8 لوگوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رانچی سے 1268، بوکارو سے 191، چترا سے 106، دیوگھر سے 229، دھنباد سے 183، ڈمکا سے 171، مشرقی سنگھ بھوم سے 1280، گڑھوا 59، گرڈیہ 29، گوڈہ 58، گملا 57، ہزاری باغ سے 321، جام تارا سے 46، کھونٹی سے 32، کوڈرما سے 9، لاتیہار سے 16، لوہردگا سے 60، پاکور سے 48، پالامو سے 163، رام گڑھ سے 84، صاحب گنج سے 56، سرائے کیلا سے 55، سمڈیگا سے 42 اور مغربی سنگھ بھوم (چائباسا) سے 190 نئے مریض پائے گئے ہیں۔

ریاست میں کورونا کی وجہ سے آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں ایک بوکارو سے، تین مشرقی سنگھ بھوم سے، ایک ہزاری باغ سے، دو رانچی سے اور سرائی کیلا سے ایک مریض شامل ہے۔ دوسری جانب ریاست میں کووڈ- 19 معاملات کی کل تعداد اب بڑھ کر 391526 ہو گئی ہے اور اب تک کل 18739657 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ ریاست میں کورونا کے 30986 فعال کیسز ہیں، جبکہ ریاست میں کورونا کے 355356 مریض اب تک ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5184 مریضوں کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔