کھیل

پیرالمپکس: طلائی سے چوکے نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس، ہندوستان کو دلایا چاندی کا تمغہ

ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اور گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل یتی راج ٹوکیو پیرالمپکس کے دوران فائنل مقابلہ میں ہار گئے اور انہیں چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

ٹوکیو: ہندوستانی بیڈمنٹن پیرا کھلاڑی اور گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل یتی راج ٹوکیو پیرالمپکس کے فائنل مقابلہ میں فرانس کے پیرا کھلاڑی لوکاس مزور سے ہار گئے اور انہیں چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔ بیڈمنٹن کے مردوں کے سنگلز ایس ایل-4 مقابلہ کے فائنل میں میں دنیا کے سر فہرست لوکاس مزور نے 15-21، 21-17، 21-15 سے شکست دی۔ 38 سالہ سہاس نے پیرالمپکس کے بیڈمنٹن ایونٹ میں پرمود بھگت کے سونے کے بعد چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ ان کھیلوں میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 18 ہو گئی۔

Published: undefined

پہلے گیم میں فرانسیسی کھلاڑی نے شاندار آغاز کیا اور اسکور 6-3 کر دیا۔ اس کے بعد، سہاس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے وقفہ کے وقت 11-8 کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد ہندوستانی کھلاڑی نے لگاتار پوائنٹس حاصل کیے اور اسکور 17-12 تک پہنچا دیا۔ لوکاس مزور نے یہاں سے 3 پوائنٹس حاصل کیے لیکن یہ گیم جیتنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ بالآخر سہاس نے پہلا گیم 20 منٹ میں جیت کر 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

Published: undefined

دوسرے گیم میں بھی مزور نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 8-6 کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد سہاس نے لگاتار 5 پوائنٹس لے کر اسکور 11-8 تک پہنچا دیا۔ یہاں سے فرانسیسی کھلاڑی نے شاندار واپسی کی اور 16-16 سے برابری کی۔ اس کے بعد مزور نے مزید 2 پوائنٹس حاصل کیے اور اسکور 18-16 کر دیا۔ بالآخر لوکاس مزور نے دوسرا گیم 22 منٹ میں جیت کر میچ برابر کر دیا۔

Published: undefined

تیسرے اور فیصلہ کن گیم میں شروع میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ کھیل کے وقفے کے دوران، سہاس نے 11-10 کی معمولی برتری حاصل کی اور اس کے بعد وہ اپنی لے برقرار نہ رکھ سکے، جبکہ ان کے حریف نے مسلسل پوائنٹس حاصل کر کے 21 منٹ میں تیسرا گیم جیت لیا۔ اسی کے ساتھ ہندوستانی کھلاڑی کا طلائی تمغہ جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے سہاس کے چاندی کا تمغہ جیتنے پر ان ہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’خدمات اور کھیلوں کا شاندار سنگم! سہاس یتی راج نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے ہماری پوری قوم کے تصور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بیڈمنٹن میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ مستقبل کی کاوشوں کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined