ونیش پھوگاٹ، تصویر سوشل میڈیا
ہندوستان کی خاتون کشتی کھلاڑی ونیش پھوگاٹ نے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ریٹائرمنٹ سے واپسی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ یعنی ونیش پھوگاٹ ایک بار پھر کشتی کھیلتی ہوئی نظر آئیں گی۔ ونیش پھوگاٹ نے رواں سال اگست میں ہی اس کھیل سے دوری اختیار کی تھی، اور پھر سیاست میں انٹری لی تھی۔ اب وہ ایک بار پھر میدان میں اترنے کے لیے کمر کس چکی ہیں۔ ونیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے شیدائیوں کےس اتھ یہ اپڈیٹ شیئر کیا۔ ان کی نگاہیں اب لاس اینجلس میں ہونے والے 2028 کے اولمپک کھیلوں پر ہے۔
Published: undefined
ونیش پھوگاٹ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے رہتے ہیں کہ کیا پیرس میرا آخری سفر تھا؟ میرے پاس طویل مدت سے اس سوال کا جواب نہیں تھا۔ مجھے میدان سے، پیرشر سے، امیدوں سے، یہاں تک کہ اپنے خوابوں سے بھی دور جانے کی ضرورت تھی۔ سالوں میں پہلی بار میں نے چین کی سانس لی۔ اپنی ذمہ داری کو سمجھنے کے لیے میں نے تھوڑا وقت لیا۔‘‘ وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’زندگی کے نشیب و فراز، قربانی، میری وہ شکل جنھیں دنیا نے کبھی نہیں دیکھا۔ مجھے اب بھی کھیل پسند ہے۔ اب بھی میں مقابلہ میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔‘‘
Published: undefined
ونیش پھوگاٹ نے اس پوسٹ میں آگے لکھا ہے کہ ’’سناٹے میں مجھے کچھ ایسا ملا جسے میں بھول گئی تھی۔ آگ کبھی نہیں بجھتی ہے۔ یہ صرف تھکاوٹ اور شور کے نیچے دبی ہوئی تھی۔ ڈسپلن، معمولات زندگی، لڑائی... یہ میرے سسٹم میں ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کتنی دور چلی گئی، میرا ایک حصہ میٹ پر ہی ہے۔‘‘ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’میں یہاں ہوں، ایک ایسے دل کے ساتھ جو بے خوف ہے اور ایک ایسے جذبات کے ساتھ جو جھکنے سے انکار کرتا ہے، ایل اے 28 کی طرف واپس قدم رکھ رہی ہوں۔ اور اس بار میں تنہا نہیں چل رہی ہوں، میرا بیٹا میری ٹیم میں شامل ہو رہا ہے، میری سب سے بڑی ترغیب، 2028 اولمپک کی اس راہ پر میرا چھوٹا چیئر لیڈر۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined