سماج

چین کا خطرہ، تائیوان دفاع مضبوط کرنے پر مجبور

تائیوان کے ایک اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار نے چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین یوکرین جنگ کا تجزیہ کرتے ہوئے تائیوان کے خلاف ایک ہائبرڈ وار فیئر شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

چین کا خطرہ، تائیوان دفاع مضبوط کرنے پر مجبور
چین کا خطرہ، تائیوان دفاع مضبوط کرنے پر مجبور 

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے تائیوان کے قومی سلامتی بیورو کے ڈائریکٹر جنرل چن منگ ٹونگ نے کہا کہ تائیوان کے خلاف اس نئی چینی حکمت عملی میں ڈرون طیاروں کا استعمال اور نفسیائی دباؤ ڈالنے جیسے حربے بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

تائیوان کی قومی سلامتی بیورو کے چیف کے مطابق وہ یوکرین پر مسلط کی گئی روسی جنگ اور چین کے عزائم کو انتہائی غور سے مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ کسی کارروائی کی صورت میں بیجنگ کو مؤثر جواب دیا جا سکے اور وہ اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے سے ہی تیار ہوں۔

Published: undefined

چین نے اگست میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کی تائی پے کے دورے کے موقع پر تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقوں کا آغاز کیا تھا جو تاحال جاری ہیں تاہم ان کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Published: undefined

چن نے کہا، ''رواں سال کمیونسٹ فورسز نے تائیوان کے خلاف 'ہائبرڈ وار فیئر' کا آغاز کرنے اور اپنی جنگی صلاحیتوں کو مستحکم بنانے کے لیے روس کی یوکرین میں جارحیت کی مثال سے سیکھنے کی کوشش کی ہے۔

Published: undefined

چین نے اگست کے بعد تائیوان کے خلاف 'گرے زون‘ اور ہائبرڈ سرگرمیوں کو بڑھایا ہے۔ چین نے ڈرونز کا استعمال بھی کیا جو تائیوان کے زیر کنٹرول جزیروں کے قریب اور تائیوان کے فضائی دفاعی زون میں پرواز کر تے رہے تھے۔

Published: undefined

تائیوان کا کہنا ہے کہ چین کی اس 'گرے زون‘ جنگی مہم میں جنگ کا اعلان کیے بغیر دشمن کو پسپا کرنے کے لیے کئی ہتھکنڈے شامل ہیں جس میں تائیوان کے فضائی دفاعی علاقوں میں کثرت سے پرواز کرنا اور تائیوان کی فضائیہ کو اپنی موجودہ پوزیشنوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنا شامل ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین نے تائیوان کی فورسز کی تصاویر بھی جاری کی ہیں تاکہ تائیوان حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ یہ ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر اگست میں تائیوان کے فوجیوں کی سمندری جزیروں پر ڈرون کے ذریعے لی گئی تھی۔

Published: undefined

چن نے مزید کہا کہ یہ سرگرمیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ چین نے گرے زون سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے جس سے تائیوان کی قومی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

Published: undefined

چین میں موجود تائیوانی امور کے دفتر نے فوری طور پر ان بیانات پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔ تاہم چین کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس سرحدی تناؤ کا ذمے دار تائیوان ہے جو اس جزیرے کی باضابطہ آزادی کے لیے بیجنگ کے خلاف غیر ملکی افواج کے ساتھ 'گٹھ جوڑ‘ میں مصروف ہے۔ دوسری جانب تائیوان چین کی ان بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظر اپنا دفاعی نظام مضبوط بنانے کی کوشش میں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز