سماج

ایران:اسرائیل کےساتھ 'تعاون'کے جرم میں چار افراد کوسزائے موت

ایران کی سپریم کورٹ نے اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنے کے جرم میں چار افراد کوموت کی سزا سنا دی۔ تین دیگر افراد کو بھی مختلف جرائم میں پانچ سے 10 برس کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

ایران:اسرائیل کےساتھ 'تعاون'کے جرم میں چار افراد کوسزائے موت
ایران:اسرائیل کےساتھ 'تعاون'کے جرم میں چار افراد کوسزائے موت 

ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق اسلامی جمہوریہ کے دیرینہ دشمن اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون اور اغوا کی کارروائیوں میں ملوث رہنے کے جرم میں چار افراد کو سپریم کورٹ نے موت کی سزا سنا دی۔

Published: undefined

اس میں کہا گیا ہے کہ ان چاروں افراد کو"یہودی مملکت (اسرائیل) کے لیے جاسوسی کرنے اور اغوا کے جرم میں" موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان کے لیے اپیل کی کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی ہے۔

Published: undefined

جن افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے ان کے نام ہیں حسین اردخان زادہ، شاہین ایمانی محمود آباد، میلاد اشرفی اتبطان اور منوچہرشاہ بندی بوجاندی۔ ان کے بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے۔ میزان آن لائن کے مطابق دیگر تین افراد کو بھی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، اغوا میں معاونت کرنے اور غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے جرم میں پانچ سے 10 برس کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

Published: undefined

ایران کے الزامات

ایران اور اسرائیل برسوں سے ایک دوسرے کے خلاف بالواسطہ جنگ میں مصروف ہیں۔ ایران الزام عائد کرتا ہے کہ اس کی سرزمین پر ہونے والے بہت سے حملوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ ان کارروائیوں میں جوہری تنصیبات میں ہونے والی تخریب کاری اور کئی نامور ایرانی سائنسدانوں سمیت اہم شخصیات کا قتل شامل ہے۔

Published: undefined

ایران کی ایلیٹ فورس پاسداران انقلاب نے 22 مئی کو بتایا تھا کہ اس نے اسرائیلی انٹیلیجنس سروس کی ہدایت پر کام کرنے والے ایک نیٹ ورک کے اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے اس وقت اپنے ایک بیان میں کہا تھا،"ان افراد نے چوریاں کی ہیں، سرکاری اہلکاروں اور املاک کو برباد کیا ہے، اور یہ اغوا اور لوگوں سے جبراً وصولی جیسے جرائم میں ملوث رہے ہیں۔"

Published: undefined

ایران نے جولائی کے اواخر میں کہا تھا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے کئی ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایران کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ایک ممنوعہ کرد باغی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Published: undefined

تخریب کاری کے الزامات

گذشتہ اکتوبر میں ایران نے مغربی آذربائیجان میں اسرائیل کے لیے کام کرنے والے 10 ایجنٹوں کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے اس وقت بتایا تھا کہ یہ لوگ موساد کے افسران سے براہ راست رابطے میں تھے۔ ان ایجنٹوں نے سکیورٹی سروسز سے وابستہ لوگوں کی کاروں اور گھروں کو آگ لگائی اور موساد کے افسران کو بھیجی گئی تصاویر کے عوض رقم وصول کی۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ ایسے وقت آیا ہے جب ستمبر میں ایرانی پولیس کی حراست کے دوران مہسا امینی نامی ایک کرد ایرانی خاتون کی موت کے بعد سے ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور حالات کشیدہ ہیں۔ بائیس سالہ مہسا امینی کو حجاب کے سخت قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تہران میں اخلاقی پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

Published: undefined

دریں اثنا ایک ایرانی جنرل نے پیر کے روز بتایا کہ مظاہروں کے دوران اب تک 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سکیورٹی فورس کے تقریباً ایک درجن اہلکار شامل ہیں۔ جب کہ 40 غیر ملکیوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ غیر سرکاری ایجنسیوں کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری مظاہروں میں ساڑھے چار سو کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

تہران نے حال ہی میں اسرائیلی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران میں ہونے والے مظاہروں میں مداخلت اور انہیں مشتعل کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined