سماج

دنیا کا سب سے 'نایاب‘ یاقوت دبئی میں نمائش کے لیے پیش

ایک نایاب یاقوت، جسے دنیا کا سب سے بڑا روبی پتھر کہا جا رہا ہے پہلی بار دبئی میں نیلامی سے قبل نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

8,400 قیراط کا پتھر جسے برج الحمل کا نام دیا گیا اور جس کا وزن 2.8 کلوگرام ہے، اسے تنزانیہ میں کان کنی کر کے حاصل کیا گیا ہے۔ اس پتھر کو جمعہ کے روز دبئی ہوٹل میں ’ایس جے گولڈ اینڈ ڈائمنڈز کلیسٹو‘ کلیکشن میں شامل کر کے نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے یاقوت میں سے ایک ہے۔ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر پیٹرک پیلاٹی نے اسے 'اب تک پائے جانے والے نایاب ترین یاقوت‘ میں سے ایک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنزانیہ میں ملنے والا یہ پتھر قدرتی ہے اور اسی وجہ سے یہ قیمتی ہے۔

Published: undefined

مقامی رپورٹس کے مطابق سبز اور گہرے جامنی رنگوں والے روبی کی قیمت 120 ملین ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ نیلامی سے قبل یہ پتھر دبئی کے مختلف مقامات پر اگلے 30 دنوں تک نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

Published: undefined

پچھلے مہینے کے آخر میں 'دی راک‘ نامی ایک بڑا ہیرا دبئی میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ 228 کیرٹ کے ناشپاتی نما اس پتھر کو 20 سال پہلے جنوبی افریقہ میں کان کنی کے دوران نکالا گیا تھا۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا سفید ہیرا ہے۔ اس ہیرے کی قیمت 30 ملین ڈالر سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined