سماج

چینی ویلنٹائنز ڈے پر نوجوانوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب

حکام نے چین کے تاریخی شہر شیان میں مقامی ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر نوجوانوں کو محبت، شادی اور بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک خصوصی پیغام بھیجا ہے تاکہ شرح پیدائش میں اضافہ ہو سکے۔

چینی ویلنٹائنز ڈے پر نوجوانوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب
چینی ویلنٹائنز ڈے پر نوجوانوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب 

چینی ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر حکومت نے ایک پیغام میں عوام کو افزائش نسل کے لیے زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دلائی ہے۔ اس پیغام کو خاندانی منصوبہ بندی کے ادارے کی طرف سے نوجوان جوڑوں کے لیے ''صحیح عمر‘‘ میں اولاد پیدا کرنے کی طرف راغب کرنے کا ایک انوکھا طریقہ سمجھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

یہ پیغام شیان ہیلتھ کمیشن اور خاندانی منصوبہ بندی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیا گیا جبکہ نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق آزاد ذرائع سے اس پیغام کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ دریں اثناء ان حکومتی اداروں سے مزید بیان کی درخواست کے باوجود کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

Published: undefined

یہ پیغام ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب چین میں خواتین مختلف مشکلات، جیسے کہ بچوں کی اچھی پرورش، مہنگائی اور جنسی استحصال وغیرہ کا سامنا کرتے ہوئے اپنے کیریئر کو پروان چڑھانے کے لیے شادی کرنے اور اولاد پیدا کرنے سے گریز کرتی نظر آ رہی ہیں۔

Published: undefined

چین کے چند سرکاری قواعد کے مطابق غیر شادی شدہ خواتین کو اولاد پیدا کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب چین کے ایک شہر سچوان میں 'آزاد یا لبرل لاز‘ کو متعارف کروایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

پچھلی چھ دہائیوں میں چین میں آبادی کی شرح میں ریکارڈ کمی نوٹ کی گئی ہے جبکہ نوجوانوں کی شرح میں کمی اور عمر رسیدہ آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے، جو حکومت کے لیے فکر کا باعث ہیں۔

Published: undefined

اس کے سبب گزشتہ مارچ میں بیجنگ حکومت کے چند سیاسی مشیروں نے غیر شادی شدہ خواتین کے لیے جدید طبی طریقوں جیسے کہ آئی وی ایف (آئی وی ایف) ٹریٹمنٹ اور اپنے بیضہ کو منجمد کروانے اور مناسب وقت میں مصنوعی طریقے سے حمل ٹھہرانے کے لیے فرٹیلائزیشن کی نئی سہولیات متعارف کروانے کے تجویز پیش کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined