سماج

جرمن اراکین پارلیمان کا دورہ تائیوان

چین کے ساتھ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان تائیوان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ جرمن قانون سازوں کا ایک وفد اتوار کے روز تائی پے پہنچ رہا ہے۔

جرمن اراکین پارلیمان کا دورہ تائیوان
جرمن اراکین پارلیمان کا دورہ تائیوان 

تائیون کی وزارت خارجہ کی ترجمان جوان او نے بتایا کہ جرمن پارلیمان میں برلن تائی پے پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے ایک وفد کی اتوار کے روز تائیوان پہنچنے کی توقع ہے۔ یہ گروپ جمعرات کے روز تک تائیوان میں قیام کرے گا۔

Published: undefined

جرمن قانون سازوں کے وفد میں چیئرمین کلاؤس پیٹرولش کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے پانچ دیگر اراکین پارلیمان شامل ہوں گے۔ یہ وفد تائیوان کی صدر سائی انگ وین، نائب صدر لائی چنگ ٹے، پارلیمان کے اسپیکر یو سی کن، وزیر خارجہ جوسیف وو اور دیگر تائیوانی اراکین پارلیمانکے ساتھ ساتھ مختلف اداروں کے ذمہ داران سے ملاقات اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

Published: undefined

تائیوان کی وزارت خارجہ کی ترجمان او نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے جرمن حکام کا تائیوان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے اگست کے اوائل میں تائی پے کے دورے کے بعد سے کسی بڑے یورپی ملک کے وفد کا تائیوان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

Published: undefined

نینسی پیلوسی کے دورے سے ناراض چین نے تائیوان کے ارد گرد بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کر دی تھیں۔ پیلوسی کے دورے کے بعد ستمبر کے اوائل میں فرانسیسی اراکین پارلیمان کے ایک وفد نے بھی تائیوان کا دورہ کیا تھا۔

Published: undefined

دورے سے تائیوان اور جرمنی کے روابط مضبوط ہوں گے

تائیوان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ جرمن اراکین پارلیمان کے دورے سے جرمنی اور تائیوان کے درمیان روابط اور جمہوری تعلقات مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جمہوریت، آزادی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق دونوں ملکوں کی مشترکہ قدریں ہیں اور دونوں ملک قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام کے دفاع کے لیے مل کر کام کریں گے۔

Published: undefined

تائیوان میں گوکہ سن 1949 سے ایک آزاد حکومت ہے لیکن چین اسے اپنے ہی علاقے کا حصہ سمجھتا ہے اور تائیوان اور دیگر ملکوں کے مابین سرکاری سطح پر کسی طرح کے تعلقات کی مخالفت کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined