سردی کے بعد گرمی کی دستک! بدلتے موسم کے دوران درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ

مغربی تیز ہواؤں کے سبب اچانک بدلے موسم کے دوران محکمہ موسمیات کی جانب سے 18 فروری کو ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں ایک بار پھر تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

موسم سرما کے آخری ایام میں ابھی لوگ پوری طرح گرمی کا سامنا کرنے کے لیے تیار بھی نہیں ہوپائے تھے کہ اچانک موسم کا مزاج تقریباً مکمل طور پر بدل گیا ہے جس کے نتیجے میں دہلی ۔این سی آرمیں فروری کے تیسرے ہفتے میں ہی اپریل جیسی گرمی محسوس ہونے لگی ہے۔ منگل کے روز (17 فروری) کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 18 فروری کو ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں ایک بارپھر تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

دہلی-این سی آر میں موسم کے اتار چڑھاؤ سے لوگ بھی پس وپیش میں ہیں۔ حالیہ دنوں میں کڑاکے کی سردی اور کہرے سے پریشان ہوئے لوگ کوئی بھی اندازہ لگانے کی حالت میں نہیں ہیں۔ کچھ حلقوں کی جانب سے موسم کا رُخ بدلنے پر کہرا اور آلودگی بڑھنے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ صبح کے وقت ہلکا کہرا نظر آنے کے بعد دن میں آسمان رہے گا اور سورج بھی چمکتا نظرآئے گا۔ اس طرح اگلے 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی، البتہ اس کے بعد بتدریج اضافے کے اشارے مل رہے ہیں۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں 1-2 ڈگری سیلسیس کی کمی درج کی گئی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 10-12 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24-27 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔ اس دوران کہیں سے بھی بارش کی اطلاع نہیں ہے اور مغرب سے تقریباً 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔