
غم کی زبان کا شاعر / گرافکس قومی آواز
نیشنل ہیرالڈ، نو جیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ادب نامہ کی تازہ قسط میں اردو غزل کے عظیم اور کلاسیکی شاعر میر تقی میر کی شاعری، زندگی اور فکری معنویت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نشست کی میزبانی عمران اے ایم خان نے کی، جبکہ مہمان کے طور پر شاعر، نقاد اور اردو ادب کے باریک بین قاری معین شاداب شریک ہوئے۔
گفتگو میں اس سوال پر غور کیا گیا کہ کیا میر کو محض ’شاعرِ غم‘ کے طور پر دیکھنا ان کے فن کو محدود کر دیتا ہے، یا ان کی شاعری میں عہد کے اجتماعی دکھ، تہذیبی زوال اور سماجی انتشار کی گہری جھلک بھی ملتی ہے۔
Published: undefined
معین شاداب نے کہا کہ میر کی ذاتی زندگی- ہجرت، غربت اور بے یقینی، ان کے شعری لہجے میں ضرور شامل ہے، مگر اسے پورے عہد کے تجربے سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا۔ نشست میں میر کی سادگی، زبان کی شفافیت اور دہلی کے زوال کے اثرات پر بھی گفتگو ہوئی۔ معین شاداب نے میر تقی میر کے چند منتخب اشعار اپنی آواز میں پیش کیے۔ یہ قسط میر کی شاعری کو نئے زاویے سے سمجھنے کی ایک بامعنی کوشش ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined