پاکستان

کنگال پاکستان میں پٹرول کی قیمت آسمان پر، 22 روپے کے ریکارڈ اضافہ کے ساتھ نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر

پاکستان میں 22.20 روپے اضافہ کے ساتھ پٹرول کی قیمت ہی 272 روپے فی لیٹر نہیں ہوئی ہے، بلکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 17.20 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 280 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پٹرول، تصویر یو این آئی
پٹرول، تصویر یو این آئی 

پاکستان اس وقت کنگالی کی حالت میں مبتلا ہے۔ اس ملک کی معیشت سنگین بحران میں پھنسی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ ہر طرف مہنگائی کا دور دورہ ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان پر ہیں۔ ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں زوال کا دور بھی جاری ہے اور اس درمیان تیل کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 22 روپے سے زیادہ کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس اضافہ کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت 272 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ سے پاکستان میں مہنگائی کے مزید بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کے بعد ’منی بجٹ‘ سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض دینے کے لیے سخت شرائط رکھی ہیں، ان میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ بھی شامل ہے۔

Published: undefined

’جیو نیوز‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’منی بجٹ‘ کو جاری کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد پاکستان نے بدھ کی شب پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیا ہے۔ 22.20 روپے کے اضافہ کے بعد پٹرول کی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ محکمہ مالیات کے ایک پریس نوٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے رپوے کی قدر میں کمی کے سبب یہ قیمتیں بڑھی ہیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ قرض قسط کو ’اَن لاک‘ کرنے کے لیے بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو خوش کرنے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پاکستان میں 22.20 روپے اضافہ کے ساتھ پٹرول کی قیمت ہی 272 روپے فی لیٹر نہیں ہوئی ہے، بلکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 17.20 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 280 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 12.90 روپے اضافہ کے بعد اب 202.73 روپے فی لیٹر پر ملے گا۔ علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل تیل 9.68 روپے اضاہف کے بعد 196.68 روپے فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق نئی قیمتیں جمعرات کی صبح 12 بجے سے نافذ العمل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined