پاکستان

پاکستان: شریعہ بورڈ نے رواں سال کے لیے کم از کم ’فطرہ‘ اور روزہ چھوڑنے کا فدیہ مقرر کر دیا

شریعہ بورڈ آف پاکستان کی جانب سے صدقہ فطر کی رقم کم سے کم 300 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ رواں سال کے لیے ہے، یہ رقم 2 کلو گرام گندم کے برابر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

رمضان المبارک کے اختتام پر مسلمان صدقہ فطر کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔ پوری دنیا کے مسلمان رمضان المبارک میں فطرہ کا خاص اہتمام کرتے ہیں اور تقریباً ہر مساجد میں مقرر کردہ فطرہ سے متعلق جانکاری دی جاتی ہے۔ پاکستان سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ وہاں شریعہ بورڈ نے رواں سال کے لیے کم از کم فطرہ اور روزہ چھوڑنے کا فدیہ مقرر کر دیا ہے۔

Published: undefined

شریعہ بورڈ آف پاکستان کی جانب سے صدقہ فطر کی رقم کم از کم 300 روپے مختص کی گئی ہے جو کہ رواں سال یعنی 2024 کے لیے ہے۔ یہ رقم 2 کلو گرام گندم کے برابر ہے۔ علاوہ ازیں شریعہ بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی کا کہنا ہے کہ مخیر افراد اپنی استطاعت کے مطابق فطرانہ ادا کریں۔ یعنی مختص کردہ 300 روپے کے علاوہ بھی وہ فطرہ دے سکتے ہیں۔ ساتھ ہی شریعہ بورڈ آف پاکستان کے مطابق فطرانہ یعنی فطرہ 600 روپے جو کے مطابق، 2400 روپے کھجوروں کے مطابق اور 4400 روپے کشمکش کے مطابق مقرر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

شریعہ بورڈ نے روزہ چھوڑنے کا فدیہ بھی مقرر کیا ہے۔ دراصل اسلام ان افراد کے لیے روزہ چھوڑنے کی اجازت دیتا ہے جو کہ رمضان کے روزے کسی غیر معمولی وجہ کی بنا پر نہ رکھ سکیں۔ ایسے میں وہ ان روزوں کا فدیہ دے سکتے ہیں۔ شریعہ بورڈ آف پاکستان کے مطابق اگر ایک شخص پورے مہینے کا فدیہ دینا چاہتا ہے تو اسے (ان میں سے کسی ایک کے) گندم کے آٹے کے 9 ہزار روپے، جو کے 18 ہزار روپے، کھجوروں کے 72 ہزار روپے اور کشمش کے 132000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

Published: undefined

تاہم شریعہ بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ فدیہ صرف انہی افراد پر لازم ہوگا جنہیں صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔ یعنی روزہ رکھنے سے ان کی جان کو خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ حالانکہ اگر کوئی شخص سفر کے دوران روزہ چھوڑتا ہے تو آنے والے دنوں میں متبادل کے طور پر وہ روزہ رکھ سکتا ہے۔ اسے فدیہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined