پاکستان

کراچی طیارہ حادثہ: پرندے کے ٹکرانے سے گئیں 97 افراد کی جان، ابتدائی رپورٹ میں انکشاف

انجمن شہری ہوابازی کے حکام کو طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ مل گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پرندے ٹکرانے کے سبب جہاز کے انجن جزوی طور پر بند ہو گئے اور طیارہ آبادی والے علاقہ میں گر کر تباہ ہو گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: پاکستان کے اہم شہر کراچی میں جمعہ کے روز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 97 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے جن میں سے بیشتر کی شناخت تاحال نہیں ہو پائی ہے۔ اس خادثہ میں کرشمائی طور پر دو افراد زندہ بچ گئے ہیں، دونوں کا علاج مختلف اسپتالوں میں کیا جا رہا ہے۔

Published: 23 May 2020, 4:11 PM IST

واضح رہے کہ پی آئی اے کا جہاز رہائشی علاقہ میں کریش ہوا تھا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جائے حادثہ سے 97 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد 25 متاثرہ گھروں کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور رہائشیوں کو مقامی انتظامیہ کی مدد سے دوسرے مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Published: 23 May 2020, 4:11 PM IST

ادھر، انجمن شہری ہوابازی کے حکام کو طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ مل گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پرندے ٹکرانے کے سبب جہاز کے انجن بند ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ کا لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد پرندوں سے بھی ٹکرایا جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔

Published: 23 May 2020, 4:11 PM IST

رپورٹ کے مطابق لینڈنگ گیئر خراب ہونے کے بعد پائلٹ طیارے کو قواعد کے مطابق لینڈنگ کے لیے نیچے لائے لیکن اس دوران بدقسمت طیارے سے ایک سے زیادہ پرندے ٹکرا گئے اور اسی دوران طیارے کے دونوں انجن جزوی طور پر بند ہوگئے۔

Published: 23 May 2020, 4:11 PM IST

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انجنون سے کم طاقت ملنے کے سبب جہاز کی بلندی انتہائی کم ہوتی گئی اور کچھ ہی دیر میں جہاز اپنی بلندی برقرار نہ رکھ سکا۔ اس موقع پر پائلٹ نے ’’مے ڈے‘‘ کی کال بھی دے دی تاہم طیارہ رن وے پر پہنچنے سے پہلے ہی آبادی والے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا اور جس وقت طیارہ مکانات کی بالائی منزل سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کر رہا تھا۔

Published: 23 May 2020, 4:11 PM IST

درایں اثنا وفاقی حکومت نے طیارہ حادثہ کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ ایئر کموڈور محمد عثمان غنی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے جب کہ دیگر ارکان میں ونگ کمانڈر ملک محمد عمران، گروپ کیپٹن توقیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر ایئر ٹریفک کنٹرول ناصر مجید شامل ہیں۔ سول ایوی ایشن ڈویژن نے تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

Published: 23 May 2020, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 May 2020, 4:11 PM IST