پاکستان

پاکستان: عمران خان کی اپیل کے بعد راولپنڈی میں ہائی الرٹ، 1300 سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا کے خلاف پی ٹی آئی نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کی احتجاجی اپیل کے بعد راولپنڈی میں 1300 سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>عمران خان / سوشل میڈیا</p></div>

عمران خان / سوشل میڈیا

 

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف عوام سے احتجاج کی اپیل کے بعد حکومت نے راولپنڈی میں سخت حفاظتی انتظامات کر دیے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج اور لیاقت باغ میں جماعتِ اسلامی کے اجتماع کے پیش نظر شہر بھر میں 1300 سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق، کسی بھی ناخوشگوار صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر سکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی پلان کے تحت دو سپرنٹنڈنٹ پولیس، سات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 29 انسپکٹرز و اسٹیشن ہاؤس آفیسرز، 92 اپر سب آرڈینیٹس اور 340 کانسٹیبلز کو مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں 32 پولیس پکٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔

Published: undefined

یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی خصوصی عدالت نے توشہ خانہ ٹو بدعنوانی کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17،17 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے دونوں پر 16.4 ملین پاکستانی روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں سزا کی مدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

پی ٹی آئی قیادت نے فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ عمران خان نے اپنے حامیوں کو سڑکوں پر نکلنے اور پرامن تحریک کے لیے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے ایکس پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ قوم کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کرنی ہوگی۔

Published: undefined

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق، عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو بھی احتجاجی تحریک کی تیاری کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے عدالتی فیصلے کو متوقع قرار دیتے ہوئے اپنی قانونی ٹیم کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا تعلق مئی 2021 میں سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران موصول ہونے والے قیمتی تحائف سے ہے، جنہیں مبینہ طور پر کم قیمت ظاہر کیا گیا۔ تحقیقات میں تضادات سامنے آنے کے بعد معاملہ عدالت تک پہنچا، جہاں اب سزا سنائی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined