پاکستان

پاکستان: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی دھمکی! پی ٹی آئی کا ’حقیقی آزادی جلسہ‘ اسلام آباد سے لاہور منتقل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے 13 اگست کے ’حقیقی آزادی جلسہ‘ کا مقام اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ سے لاہور ہاکی گراؤنڈ میں منتقل کر دیا ہے

عمران خان فائل تصویر
عمران خان فائل تصویر 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے 13 اگست کے ’حقیقی آزادی جلسہ‘ کا مقام اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ سے لاہور ہاکی گراؤنڈ میں منتقل کر دیا ہے۔ ڈان اخبار نے پارٹی کے سربراہ اظہر مشوانی کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ مشوانی نے ایک بیان میں کہا ’’یہ فیصلہ چیئرمین عمران خان نے آج کے اجلاس میں کیا ہے‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’لاہور میں پاکستانی ہاکی اسٹیڈیم فخر سے 75 واں یوم آزادی عظیم الشان طریقے سے منائے گا‘‘۔ مشوانی نے کہا کہ سابق وزیراعظم ریلی میں شرکت کریں گے اور حامیوں سے خطاب بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ پارک میں حال ہی میں درخت لگائے گئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن آخری لمحات میں ہمیں معلوم ہوا کہ تحریک لبیک پاکستان وہاں احتجاج کرنا چاہتی تھی اور اس سے مسائل پیدا ہو سکتے تھے۔

ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے منصوبہ میں تبدیلی پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو خبردار کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کے دوران اس کے کارکنوں نے امن و امان میں خلل ڈالا یا تشدد کا سہارا لیا تو ’سنگین نتائج‘ بھگتنا ہوں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ لاہور ریلی کے لیے بہترین مقام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گراؤنڈ بہت بڑا ہے اور عمران کے تمام حامیوں کے لیے موزوں ہو سکتا ہے۔ اتوار کو، پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا تھا کہ وہ 13 اگست کی ریلی کے دوران ’فاشزم سے مقابلہ‘ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined