اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف سڑک حادثات میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔ مقامی میڈیا نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں منگل کی صبح ریلوے کراسنگ سے گزرتے ہوئے ایک اسکول وین کے ٹرین سے ٹکرانے سے کم از کم دو طالب علم ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
موقع پر موجود مقامی لوگوں اور بچاؤ عملہ نے زخمیوں کو بس سے باہر نکالا اور نجی اسپتال لے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ جو مبینہ طور پر موقع سے فرار ہو گیا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کی رات گئے ایک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد چار دیگر گاڑیاں بھی کار سے ٹکرا گئیں جس سے چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران چاروں کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined