پاکستان

پاکستان میں بم دھماکے میں سات افراد ہلاک، 23 زخمی

پاکستان میں صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سخت سکیورٹی والے علاقے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے اور 23 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا پاکستان کے کوئٹہ شہر میں دھماکے کے بعد کا منظر

سینئر پولس افسر عبد الرزاق چیمہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پولس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر ریڈ زون میں دھماکہ کیا گیا۔ دھماکہ ہائی سیکورٹی والے علاقے میں ہوا جہاں سے قریب ہی اسمبلی کی عمارت اور دیگر سرکاری دفاتر ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایک خود کش حملہ آور پولس گاڑی کے پاس گیا اور خود کو اڑا لیا۔ اس حملے میں سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

سول اسپتال کے ڈاکٹر وسیم بیگ نے بتایا کہ پانچ پولس اہلکار اور دو شہریوں کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔ دھماکے میں زخمی 23 لوگوں كو بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں کچھ لوگوں کی حالت نازک ہے۔

Published: 10 Jan 2018, 9:32 AM IST

تصویر سوشل میڈیا

بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل تھا، جس کی عمر 15 سے 20 سال کے درمیان تھی۔ حکام نے بتایا کہ دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ خودکش حملہ آور کے اعضا اور دیگر شواہد کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔

Published: 10 Jan 2018, 9:32 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Jan 2018, 9:32 AM IST