پاکستان

جنوب مغربی پاکستان میں فوج پر حملہ ناکام، پانچ دہشت گرد ہلاک

بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے فرار ہونے کے بعد انہیں پکڑنے کے لیے آپریشن شروع کیا، جس کے دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے ایک گروپ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان سیکورٹی فورس، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پاکستان سیکورٹی فورس، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے فوج کی ایک چیک پوسٹ پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے گزشتہ روز دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شب بلوچستان کے علاقے ہوشب میں پیش آیا۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے فرار ہونے کے بعد انہیں پکڑنے کے لیے آپریشن شروع کیا، جس کے دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے ایک گروپ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مڈبھیڑ کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے، اور اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ آس پاس کے علاقوں میں باقی ماندہ دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ’’سیکورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے قوم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined