کرناٹک رجحانات: ایچ ڈی کماراسوامی کے ’کنگ میکر‘ بننے کا خواب ڈھیر

کرناٹک میں کانگریس کے اکثریت ملنے سے جنتا دل سیکولر کے ایچ ڈی کماراسوامی کا یہ خواب ڈھیر ہو گیا ہے کہ وہ ان انتخابات میں کنگ میکر کے کردار میں ابھریں گے۔

ایچ ڈی کماراسوامی، تصویر اے آئی این ایس
ایچ ڈی کماراسوامی، تصویر اے آئی این ایس
user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتیجوں کے رجحانات  سے یہ بات بالکل واضح ہو گئی ہے کہ کانگریس کو کرناٹک انتخابات میں اکثریت مل جائے گی اور کانگریس کے اکثریت ملنے سے جنتا دل سیکولر کے ایچ ڈی کماراسوامی کا یہ خواب ڈھیر ہو گیا ہے کہ وہ ان انتخابات میں کنگ میکر کے کردار میں ابھریں گے۔

کچھ ایگزٹ پول کے نتائج نے کمارا سوامی کے اس خواب کو تقویت پہنچائی تھی جس کے بعد  یہ خبریں بھی عام ہو گئی تھیں کہ کانگریس اور بی جے پی کے کچھ رہنماؤں نے کماراسوامی سے ملاقات بھی کی ہے۔ ان کی اس ملاقات کو اس طرح دیکھا جا رہا تھا کہ اگر  کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملی اور اگر اس پارٹی کو جے ڈی ایس کی حمایت کی ضرورت پڑی تو وہ ان سے  حمایت کی درخواست کر سکتے ہیں۔


ابتداعی رجحانات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کانگریس کو جہاں اکثریت ملتی نظر آ رہی ہے وہیں بی جے پی اور جے ڈی ایس کو اتنی سیٹیں نہیں مل پار ہیں کہ وہ اپنی حکومت بنا لیں۔ رجحانات کو جہاں کانگریس کے ذریعہ اچھا چناؤ لڑنے سے تعبر کیا جا رہا ہے وہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ فرقہ پرست سیاست کی شکست ہے اور عوام کے بنیادی مدوں کی جیت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */