فائل تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس-یوکرین تنازعہ پر فون پر بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران زیلنسکی نے وزیراعظم کے ساتھ یوکرین سے متعلق حالیہ پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے یوکرین کے صدر کو امن کی بحالی کی ہر کوشش میں ہندوستان کی حمایت کے بارے میں یقین دلایا ۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی اس وقت چین کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم یعنی ایس سی اور کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نے سات سال بعد چین کا دورہ کیا ہے۔ چین کا یہ دورہ بہت اہم ہے، کیونکہ ٹرمپ کے ٹیرف سے امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات میں دراڑ آ گئی ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم کے دفتر نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ زیلنسکی اور وزیر اعظم مودی کے درمیان کیا بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم مودی نے موجودہ پیش رفت کے بارے میں معلومات دینے کے لیے زیلنسکی کا شکریہ ادا کیا اور امن کی بحالی اور حل کے لیے کوششوں کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے زیلنسکی کو یقین دلایا کہ ہندوستان امن کی بحالی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Published: undefined
تنازعہ کے حوالے سے وزیر اعظم مودی اور زیلنسکی کے درمیان فون پر بات چیت بہت اہم ہے۔ کیونکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ملاقات ہونے والی ہے۔ زیلنسکی نے وزیر اعظم کو فون کیا تھا۔
Published: undefined
کانفرنس کے دوران پوتن اور وزیر اعظم مودی کے درمیان ایک الگ دو طرفہ ملاقات کا پروگرام ہے۔ اس ملاقات میں روس یوکرین تنازع، دو طرفہ تجارت، ٹیرف اور توانائی کے شعبے جیسے معاملات پر بات چیت کا امکان ہے۔
Published: undefined
چین میں منعقد ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس کئی لحاظ سے بہت اہم ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی سے دنیا بھر کے ممالک ناراض ہیں۔ ایسے میں اگر چین، ہندوستان اور روس جیسے ممالک کے سرکردہ رہنما ایک جگہ مل کر میٹنگ کریں تو عالمی سیاست کو نیا رخ مل سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز