دیگر ممالک

طوفان ’رگاسا‘ نے مچائی تباہی، تائیوان میں 14 اموات، ہانگ کانگ سے چین تک الرٹ، 700 سے زیادہ پروازیں منسوخ

طوفان کے ساتھ ہواؤں کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔ خطرے کے پیش نظر چین کے گوانگڈونگ صوبہ میں اب تک 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

فلیپنس میں تباہی مچانے کے بعد طوفان ’رگاسا‘ اب ہانگ کانگ، تائیوان اور جنوبی چین کی طرف بڑھ گیا ہے۔ یہ طوفان اتنا خطرناک ہے کہ یہ 205 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ تیز ہوائیں، موسلادھار بارش سے ہانگ کانگ شہر پوری طرح ٹھپ پڑ گیا ہے۔ ہانگ کانگ سے لے کر چین تک تباہی کا منظر ہے۔ طوفان ’رگاسا‘ کو لے کرہانگ کانگ انتظامیہ نے پہلے ہی الرٹ جاری کر دیا تھا اور 700 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

Published: undefined

تائیوان میں طوفان نے اب تک 14 لوگوں کو اپنی زد میں لیا ہے۔ طوفان سے آئے سیلاب میں 14 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ساتھ ہی 124 افراد ابھی لاپتہ ہیں جبکہ فلیپنس میں 3 لوگوں کی جان گئی ہے۔

Published: undefined

ہانگ کانگ میں آج لوگوں کی صبح تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی۔ تیز ہواؤں نے کئی پیڑوں کو گرا دیا۔ گھروں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ دو ندیوں اور سمندری ساحل کے آس پاس کے علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ ہانگ کانگ میں طوفان کی وجہ سے اب تک 13 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

ہانگ کانگ میں سپر طوفان ’رگاسا‘ کے اثر سے حالات خراب ہو چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ’رگاسا‘ بدھ کی صبح 6 بجے سے 9 بجے کے درمیان شہر کے سب سے قریب ہوگا۔ رات بھر موسم کافی تیزی سے خراب ہوا ہے۔ آبزرویٹری نے وارننگ دی ہے کہ مسلسل شدید بارش، تیز ہوا، ساحلوں پر اونچی لہریں اور پانی کی سطح خطرناک طور سے بڑھ سکتی ہے۔ لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔

Published: undefined

طوفان کے خطرے کے پیش نظر احتیاتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ چین کے گوانگڈونگ صوبہ میں، جسے ملک کی اقتصادی طاقت مانا جاتا ہے، اب تک 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ چین کی قومی موسم ایجنسی کے مطابق سپر طوفان بدھ کی دوپہر سے شام کے درمیان تائیشان اور جھان زیانگ شہروں کے درمیان ٹکرا سکتا ہے۔ احتیاطاً درجنوں شہروں میں اسکول، فیکٹریاں اور آمد و رفت خدمات بند کر دی گئی ہیں۔ جنوبی چین میں لوگ اور افسران ’رگاسا‘ کے پوری طاقت سے ٹکرانے کے بعد کی تیاریوں میں لگ گئے ہیں۔ یہ حالیہ برسوں میں اس علاقے میں ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان بتایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

چین کے قومی موسم مرکز نے کہا ہے کہ طوفان کے ساتھ ہواؤں کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔ بارش 25 سے 45 سینٹی میٹر (9 سے 17 انچ) تک ہو سکتی ہے اور لہریں 7 میٹر (23 فٹ) تک اونچی اٹھ سکتی ہیں۔ اب تک صوبہ بھر میں 371000 سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined