دیگر ممالک

’پی او کے‘ میں دکان-راستے بند، انٹرنیٹ ٹھپ، 3 ہزار فوج تعینات، پاکستانی حکومت کے خلاف عوام کا زبرست احتجاج

احتجاجی مظاہرے کی قیادت شوکت علی میر کر رہے ہیں۔ میر نے اپنی تقریر میں بدعنوانی اور روزگار کو بڑا معاملہ بتایا تھا۔ پاکستانی حکومت نے ان کے مطالبات کو پورا کرنے میں نااہلی کا اظہار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>’پی او کے‘ میں پاکستانی حکومت کے خلاف عوام کا مظاہرہ/ویڈیو گریب</p></div>

’پی او کے‘ میں پاکستانی حکومت کے خلاف عوام کا مظاہرہ/ویڈیو گریب

 

پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) نے پیر کو پی او کے کے کئی علاقوں میں ہلاّ بول دیا ہے۔ کئی جگہوں پر بند کرکے چکّہ جام کر دیا گیا ہے۔ پی او کے میں مظاہرے کی وجہ پاکستانی حکومت سے ناراضگی بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

حالات پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد نے بڑی تعداد میں سیکوریٹی اہلکار پی او کے میں تعینات کر دیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ رابطہ ٹھپ کر دیا گیا ہے۔ بند کی وجہ سے اسکول، کالج سب ٹھپ ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

’بی بی سی اردو‘ کے مطابق پبلک ایکشن کمیٹی نے 25 ستمبر کو حکومت کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ میں کمیٹی نے اپنے مطالبات سے حکومت کو باخبر کرایا تھا۔ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پی او کے جو مقامی حکومت ہے، اس کی طاقت میں کٹوتی کی جائے، وی آئی پی انتظام بھی ختم کیا جائے۔

Published: undefined

مقامی میڈیا کے مطابق کشمیر مشترکہ شہری کمیٹی نے 38 مطالبات کی ایک فہرست حکومت کو سونپی ہے۔ ان میں تارکین وطن کے لیے محفوظ اسمبلی کی 12 سیٹوں کو ختم کرنا، پی او کے انتظامیہ کے اہم لوگوں کا بھتہ اور وی آئی پی کلچر ختم کرنا اہم ہے۔ مظاہرین کا ایک مطالبہ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ کو لے کر بھی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس کی رائلٹی حکومت کی طرف سے نہیں دی جاتی ہے جو غلط ہے۔ اس کا فوراً انتظام کیا جائے۔ وہیں حکومت نے ان مطالبات کو پورا کرنے میں نااہلی کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت شوکت علی میر کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں میر نے اپنی تقریر میں بدعنوانی اور روزگار کو بڑا معاملہ بتایا تھا۔ میر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت نے پی او کے کے لوگوں کو دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ اس سے اب باہر نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔

Published: undefined

حالات پر قابو کرنے کے لیے پاکستانی حکومت نے اسلام آباد سے تقریباً 3 ہزار جوانوں کی تعیناتی پی او کے کی راجدھانی مظفرآباد میں کی ہے۔ دراصل پی او کے میں جو مقامی جوان تعینات ہیں، وہ پہلے سے ہی حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان جوانوں کی مانگ تنخواہ اور بھتہ دینے کی ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے پاکستانی حکومت کو 3 ہزار جوانوں کو اسلام آباد سے بھیجنا پڑا ہے۔

Published: undefined