دیگر ممالک

بنگلہ دیش میں درگا پوجا پنڈالوں میں توڑ پھوڑ اور تشدد، وزیر اعظم شیخ حسینہ برہم

کوملا ضلع واقع ایک پوجا پنڈال میں قرآن کی مبینہ بے عزتی کی افواہ سے جڑا سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہونے کے بعد علاقے میں تشدد برپا ہو گیا، کئی درگا پنڈالوں میں توڑ پھوڑ بھی شروع ہو گئی۔

تصویر بشکریہ @DhakaTribune
تصویر بشکریہ @DhakaTribune 

بنگلہ دیش میں درگا پوجا تقریب کے دوران ایک افواہ کے بعد زبردست تشدد دیکھنے کو ملی۔ کئی درگا پوجا پنڈالوں کو نشانہ بنایا گیا اور کئی پنڈالتوں میں زبردست توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ اچانک پیش آئے پرتشدد واقعات میں اب تک تین لوگوں کی موت کی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ تشدد کی آگ کئی ضلعوں میں پھیل گئی ہے، جس کے بعد 22 ضلعوں میں کثیر تعداد میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے اور پوجا پنڈالوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Published: 14 Oct 2021, 10:11 PM IST

اس واقعہ کے فوراً بعد بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فساد برپا کرنے والوں کو سخت تنبیہ کی ہے۔ انھوں نے سخت لہجے میں کہا ہے کہ جو کوئی بھی اس حملے میں شامل ہے انھیں بخشا نہیں جائے گا، چاہے وہ کسی بھی مذہب کے لوگ ہوں۔ اس درمیان مذہبی معاملوں کی وزارت نے ایک ایمرجنسی نوٹس جاری کیا ہے جس میں لوگوں سے قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینے کی اپیل کی ہے۔

Published: 14 Oct 2021, 10:11 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے کوملا ضلع میں ایک پوجا پنڈال میں قرآن کی مبینہ بے عزتی کی افواہ سے جڑا سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہونے کے بعد علاقے میں تشدد برپا ہوگیا۔ اس کے بعد کئی درگا پوجا پنڈالوں میں توڑ پھوڑ شروع ہو گئی۔ پی ٹی آئی کے مطابق کوملا میں ایک مقامی مندر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہاں پرتشدد تصادم ہو گیا، جسے پولس اور انتظامیہ نے قابو کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد چاند پور کے حاجی گنج، چٹوگرام کے بنش کھلی اور کونکس بازار کے پیکوا میں بھی توڑ پھوڑ کے واقعات سامنے آئے۔

Published: 14 Oct 2021, 10:11 PM IST

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق تصادم کے دوران لوگوں نے پولس اور انتظامیہ پر بھی حملہ کر دیا۔ ڈیلی اسٹار اخبار کی رپورٹ کے مطابق کوملا میں ہوئے واقعہ کے بعد چاند پور کے حاجی گنج میں پولس اور لوگ آمنے سامنے آ گئے تھے، جس سے وہاں ہوئی تصادم میں کم از کم تین لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد یہاں بنگلہ دیش پولس کی ریپڈ ایکشن بٹالین، پیرا ملٹری فورس، بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے جوانوں کی کثیر تعداد میں تعیناتی کی گئی۔

Published: 14 Oct 2021, 10:11 PM IST

بنگلہ دیش کے قریب 22 اضلاع میں بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کو تعینات کیا گیا ہے۔ بی جے بی ڈائریکٹر آف آپریشن لیفٹیننٹ کرنل فیض الرحمن نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی گزارش پر درگا پوجا کے پنڈالوں میں سیکورٹی یقینی کرنے کے لیے بی جی بی کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو مزید جوانوں کو تعینات کیا جائے گا اور سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Published: 14 Oct 2021, 10:11 PM IST

واضح رہے کہ کوملا کے جس علاقے میں یہ حادثہ ہوا، وہاں دہائیوں سے ہندو-مسلم امن کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ یہاں مسلم سماج کے لوگ بھی درگا پوجا کے دوران پنڈالوں میں جاتے ہیں اور درگا پوجا تقاریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔ یہاں کبھی رات کو پوجا پنڈالوں میں کوئی خاص سیکورٹی نہیں ہوتی، لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہے جب اس علاقے میں اس طرح کا واقعہ ہوا ہے۔

Published: 14 Oct 2021, 10:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Oct 2021, 10:11 PM IST