دیگر ممالک

امریکہ میں طوفان ’ایان‘ کا قہر، 80 لوگوں کی موت، فلوریڈا اور شمالی کیرولینا میں زبردست تباہی

’ایان‘ کے ساتھ آئی زوردار بارش اور تباہناک ہواؤں نے فلوریڈا کے ساحل اور میدانی علاقوں میں خطرناک سیلاب کا نظارہ پیدا کر دیا ہے، طوفان کے بعد اس ساحلی ریاست میں قہر کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

امریکہ میں آئے گردابی طوفان ’ایان‘ نے زبردست تباہی کا سماں پیدا کر دیا ہے۔ طوفان سے بری طرح متاثر امریکی ریاستوں فلوریڈا اور شمالی کیرولینا میں کم از کم 80 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ کئی لوگ زخمی ہیں۔ طوفان کے بعد مقامی پولیس اور انتظامیہ کے لوگ راحت و بچاؤ کام میں لگے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا آؤٹ لیٹس نے اتوار کے روز کہا کہ طوفان ایان کے سبب فلوریڈا میں کم از کم 76 لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ شمالی کیرولینا میں چار دیگر لوگوں کی موت ہو گئی۔ تنہا فلوریڈا کے لی کاؤنٹی میں طوفان سے 42 لوگوں کی موت درج کی گئی۔ کاؤنٹی شیرف کارمائن مارسینو نے میڈیا سے کہا کہ ممکنہ اموات کی تعداد نامعلوم ہے کیونکہ کاؤنٹی میں زبردست نقصان درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

گورنر ران ڈیسنٹس کے دفتر کے مطابق ایان کے بدھ کی دوپہر کو وہاں پہنچنے کے بعد سے فلوریڈا میں 1600 سے زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے۔ تباہ ناک طوفان ایان کے ساتھ آئی زوردار بارش اور تباہناک ہواؤں نے فلوریڈا کے ساحل اور دونوں علاقوں میں خطرناک سیلاب لا دی ہے۔ طوفان کے بعد اس ساحلی ریاست میں اس کے قہر کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

ایان نے جمعہ کی دوپہر کو جنوبی کیرولینا میں درجہ 1 کی سطح کا لینڈ فال بنایا اور ایک پوسٹ ٹراپیکل گردابی طوفان کے بعد کمزور ہو گیا جو بعد میں ہفتہ کو جنوبی ورجینیا میں پھیل گیا۔ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے والی ایک یو ایس ریسرچ فرم کورلاجک کے مطابق ایان کی ہوا اور طوفان سے ممکنہ نقصان 28 ارب سے 47 ارب امریکی ڈالر کے درمیان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined