فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل5 اگست کو کہا کہ وہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہندوستان پر محصولات میں مزید اضافہ کریں گے۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان روسی تیل خرید رہا ہے اور روسی جنگی مشین کو فروغ دے رہا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر نکی ہیلی نے ڈونالڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ امریکہ کو چین کو کوئی رعایت نہیں دینی چاہیے، وہ سب سے زیادہ تیل روس سے خریدتا ہے۔
Published: undefined
اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر نکی ہیلی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات خراب نہ کریں۔ انہوں نے کہا، "ہندوستان کو روس سے تیل نہیں خریدنا چاہیے، لیکن چین جو ہمارا مخالف ہے اور روسی ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، کو 90 دن کے لیے ٹیرف میں ریلیف دیا گیا ہے۔ چین کو چھوٹ نہ دیں اور ہندوستاان جیسے مضبوط اتحادی کے ساتھ اپنے تعلقات خراب نہ کریں۔"
Published: undefined
امریکی صدر ٹرمپ نے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان پر محصولات میں اضافہ کریں گے اور پہلے سے طے شدہ 25 فیصد کی شرح پر نظر ثانی کریں گے۔ انہوں نے کہا، "ہندوستان میں سب سے زیادہ ٹیرف ہے، ہم ہندوستان کے ساتھ بہت کم تجارت کرتے ہیں، ہم نے 25 فیصد پر اتفاق کیا تھا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں اگلے 24 گھنٹوں میں اس میں بہت زیادہ اضافہ کروں گا۔"
Published: undefined
ٹرمپ نے اس سے قبل 4 اگست کو ہندوستان پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد روس کھل کر بھارت کی حمایت میں کھڑا ہو گیا۔ روس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے اس طرح کا دباؤ بنانے کی حکمت عملی کو غیر قانونی قرار دیا۔ روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس ہندوستان کے خلاف امریکی دھمکیوں سے آگاہ ہے، روس ایسے بیانات کو جائز نہیں سمجھتا۔
Published: undefined
روس نے کہا، "خودمختار ممالک کو اپنے تجارتی شراکت داروں، تجارتی اور اقتصادی تعاون میں شراکت داروں کا انتخاب کرنے اور کسی خاص ملک کے مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کے انتظامات کا انتخاب کرنے کا حق ہونا چاہیے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined