دیگر ممالک

اسرائیل اور بولیویا کا دو سال بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ!

بولیویا کے نومنتخب صدر پاز نے بولیویا کو دنیا کے لیے دوبارہ کھولنے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات دوبارہ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیل اور بولیویا نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو دو سال قبل غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائی شروع ہونے کے فوراً بعد بولیویا کی پہل پر ٹوٹ گئے تھے۔ اس بات کا اعلان اسرائیلی وزارت خارجہ نے کیا ہے۔

Published: undefined

وزارت نے منگل کو ایک بیان میں کہا، "اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار اور بولیویا کے وزیر خارجہ فرنینڈو ارامیو آج واشنگٹن میں ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ ان تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔"

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ بولیویا کے صدر روڈریگو پاز نے اس سال اکتوبر میں الیکشن جیتنے کے اگلے دن اسرائیلی وزیر خارجہ  سار کو فون کیا۔وزارت خارجہ نے کہا کہ "فون پر بات چیت کے دوران وزیر خارجہ نے اسرائیل کے ساتھ ایک نیا باب کھولنے اور سفارتی تعلقات کی مکمل تجدید کی خواہش کا اظہار کیا۔ نومنتخب صدر پاز نے بولیویا کو دنیا کے لیے دوبارہ کھولنے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات دوبارہ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔"قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل دسمبر میں بولیویا نے اسرائیلی شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined