
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی امریکی فوجی سرگرمیوں کے درمیان ایران نے امریکہ کو سخت تنبیہ دی ہے۔ ایران کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر کسی بھی قسم کا حملہ کیا گیا، چاہے وہ محدود ہو یا وسیع پیمانے پر، تو ایران اسے مکمل جنگ تصور کرے گا اور اس کا جواب نہایت سخت انداز میں دیا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کا ایک ایئرکرافٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ اور دیگر فوجی وسائل مشرق وسطیٰ پہنچنے والے ہیں۔
Published: undefined
ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ اس فوجی تعیناتی کو ایران سنجیدگی کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران کو امید ہے کہ یہ تیاری کسی حقیقی ٹکراؤ کے ارادے سے نہیں کی جا رہی، تاہم ملک کی فوج ہر ممکن صورتحال کے لیے پوری طرح الرٹ ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عہدیدار نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس بار کوئی بھی حملہ، چاہے اسے محدود، سرجیکل یا کسی اور نام سے پکارا جائے، ایران اسے براہ راست اپنے خلاف مکمل جنگ سمجھے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی صورت میں ایران سب سے سخت جواب دے گا تاکہ مستقبل میں کوئی بھی ایران پر حملہ کرنے کی جرأت نہ کر سکے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ امریکہ کا ایک ’آرماڈا‘ ایران کی سمت بڑھ رہا ہے، لیکن انہوں نے یہ بھی وضاحت کی تھی کہ وہ اس کے استعمال کی نوبت نہ آنے کی امید رکھتے ہیں۔ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ وہ نہ تو مظاہرین کو نقصان پہنچائے اور نہ ہی اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ شروع کرے۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کی خود مختاری یا علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی تو ایران خاموش نہیں بیٹھے گا۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کا رد عمل کس نوعیت کا ہوگا۔
Published: undefined
ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ جو ملک طویل عرصہ سے امریکی فوجی دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا کر رہا ہو، اس کے پاس اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہوتا۔ ایران کے پاس موجود تمام وسائل ملک کے دفاع اور توازن برقرار رکھنے کے لیے تیار رکھے گئے ہیں۔ توجہ طلب ہے کہ امریکہ اس سے پہلے بھی کشیدگی کے ادوار میں مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھاتا رہا ہے۔ کئی مرتبہ اسے دفاعی قدم قرار دیا گیا، لیکن گزشتہ سال جون میں ایران کے جوہری پروگرام پر حملوں سے پہلے بھی امریکہ نے بڑے پیمانے پر فوجی جماؤ کیا تھا۔ ایسے میں موجودہ حالات کے باعث خطہ میں تشویش اور غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
لوگو