دیگر ممالک

غیر ملکی افواج کے انخلاء سے خانہ جنگی کا امکان: افغان اسپیکر

رحمانی نےکہاہےکہ فی الحال ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے لئے حالات مناسب نہیں ہیں اور غیر ملکی افواج کے انخلا سے حالات مزید خراب ہوں گے اور خانہ جنگی شروع ہونے کا امکان ہے۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس
فائل تصویر آئی اےاین ایس 

اس اعلان کےبعد کہ افغانستان سےغیر ملکی افواج کا انخلا جلد شروع ہ جائے گا افغان پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اسپیکر رحمان رحمانی نے اس یقین کا اظہار کیاہے کہ ملک سے غیر ملکی افواج کا مکمل انخلاء خانہ جنگی کا باعث بن سکتا ہے۔

Published: undefined

افغان خبررساں ایجنسی طلوع نیوز نے مسٹر رحمان رحمانی کے حوالے سے بتایا کہ " فی الحال، ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے لئے حالات مناسب نہیں ہیں۔ موجودہ صورتحال میں غیر ملکی افواج کے انخلا سے حالات مزید خراب ہوں گے اور خانہ جنگی شروع ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

جرمنی کے دفاع نے توقع کی ہے کہ نیٹو افغانستان سے مشترکہ فوجی انخلا پر اتفاق کرے گا۔دریں اثناء، جرمنی کے وزیر دفاع اینگریٹ کرامپ نے بدھ کے روز توقع ظاہر کی ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک امریکہ کے ساتھ ہی افغانستان سے فوجی دستوں کی واپسی پر رضامند ہوجائیں گے۔

Published: undefined

اس سے پہلے منگل کے روز امریکی صدارتی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ نائن الیون حملے کی 20 سالگرہ کے موقع پر امریکہ 11 ستمبر تک افغانستان سے فوجیوں کا مکمل انخلاء کرلے گا ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز