خبریں

سونیا گاندھی کی والدہ پاؤلا مائنو کا اٹلی میں انتقال، پی ایم مودی کا اظہارِ غم

وزیر اعظم نریندر مودی نے سونیا گاندھی کی والدہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اظہارِ تعزیت کیا اور اس مشکل وقت میں پورے کنبہ سے ہمدردی ظاہر کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس صدر سونیا گاندھی کی والدہ پاؤلا مائنو کا اٹلی میں انتقال ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر جانکاری دی جس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر سیاسی لیڈران کے اظہارِ تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ حالانکہ پاؤلا مائنو کا انتقال گزشتہ 27 اگست کو ہی ہوا، لیکن اس سلسلے میں خبریں اب سامنے آ رہی ہیں۔ ان کی آخری رسومات میں بھی اٹلی میں ہی 30 اگست کو ادا ہو چکی ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے سونیا گاندھی کی والدہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’سونیا گاندھی کی ماں پاؤلا مائنو کے انتقال پر سونیا جی کو اظہارِ تعزیت۔ ان کی روح کو سکون ملے۔ غم کے اس وقت میں میری ہمدردی پورے کنبہ کے ساتھ ہے۔‘‘ علاوہ ازیں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی کانگریس صدر کی والدہ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ کنبہ کے سبھی اراکین کے تئیں انھوں نے بھی اظہارِ ہمدردی کی۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ منیش تیواری و دیگر کانگریس لیڈران نے بھی سوشل میڈیا پر اس غم کے وقت کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سونیا گاندھی گزشتہ ہفتے ہی اپنی ماں سے ملاقات کے لیے گئی تھیں۔ سونیا طبی جانچ کے لیے غیر ملکی سفر پر ہیں جہاں ان کے بیٹے راہل گاندھی اور بیٹی پرینکا گاندھی بھی ان کے ساتھ گئے تھے۔ سونیا گاندھی اب بھی بیرون ملک میں ہی ہیں۔ یہ بھی غور طلب ہے کہ راہل اور پرینکا گزشتہ کچھ سالوں میں کئی بار اپنی نانی سے ملاقات کے لیے گئی تھیں۔ 2020 میں جب راہل گاندھی کو لگاتار بیرون ملکی سفر پر کچھ لیڈروں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، تو پارٹی نے بتایا تھا کہ وہ ایک بیمار رشتہ دار سے ملاقات کے لیے اٹلی کے ذاتی سفر پر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined