خبریں

پی ایم مودی اور آئسلینڈ کی وزیر اعظم کے درمیان اہم ملاقات، معاشی تعاون پر زور

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کوپن ہیگن میں آئسلینڈ کی ہم منصب کیٹرین جیکبسڈاٹیر سے ملاقات کی اور دو فریقی معاشی تعاون کو مضبوط کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کوپن ہیگن میں آئسلینڈ کی ہم منصب کیٹرین جیکبسڈاٹیر سے ملاقات کی اور دو فریقی معاشی تعاون کو مضبوط کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ دوسرے ہندوستان-نارڈک سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ دونوں وزرائے اعظم نے اپریل 2018 میں اسٹاکہوم میں پہلی ہندوستان-نارڈک سمٹ کے دوران اپنی پہلی میٹنگ کو گرمجوشی سے یاد کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

Published: undefined

مودی اور جیکبسڈاٹیر نے خصوصی طور سے ارضی توانائی (جیوتھرمل انرجی)، پانی سے جڑی معیشت (بلو اکونومی)، آرکٹک، تجدید توانائی، ماہی پروری، فوڈ پروسیسنگ، ڈیجیٹل یونیورسٹیز سمیت تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں معاشی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ارضی توانائی خصوصاً ایک ایسا شعبہ ہے جہاں آئسلینڈ کی خصوصی مہارت ہے اور دونوں فریقین نے اس شعبہ میں دونوں ممالک کی یونیورسٹیز کے درمیان تعاون پر زور دیا۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے جنسی برابری کو فروغ دینے کے لیے جیکبسڈاٹیر کی نجی کوششوں کی تعریف کی اور انھیں اس سلسلے میں ہندوستان کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔ اس دوران ہندوستان-ای ایف ٹی اے کاروباری مذاکرہ میں تیزی لانے پر بھی بات ہوئی۔ انھوں نے علاقائی اور عالمی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ نریندر مودی 2 مئی سے جرمنی، ڈنمارک اور فرانس کے سہ روزہ دورے پر ہیں، جس کا مقصد دو فریقی تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ 2022 میں یہ ان کا پہلا بیرون ملکی سفر ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے منگل کو اپنی ڈینش ہم منصب میٹے فریڈرکسین کے ساتھ دو فریقی میٹنگ کی تھی اور علاقائی و عالمی امور سمیت کئی ایشوز پر بات چیت کی تھی۔ دونوں لیڈروں نے آمنے سامنے والے فارمیٹ پر بات چیت کی جس کے بعد نمائندہ وفد کی سطح کا مذاکرہ ہوا۔ دونوں وزرائے اعظم نے ہندوستان-ڈنمارک سبز سفارتی شراکت داری کی سمت و رفتار کا جائزہ لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined