خبریں

’ہٹلر، مسولنی جیسے بہت سے لوگ چلے گئے‘، وینزویلا پر امریکی حملہ سے کانگریس صدر کھڑگے مایوس!

ملکارجن کھڑگے کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں جو حالات ہیں، وہ دنیا کے لیے اچھے نہیں ہیں۔ آج امریکہ کے صدر ٹرمپ پوری دنیا کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / ویڈیو گریب</p></div>

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / ویڈیو گریب

 

وینزویلا پر امریکی حملہ کی کئی ممالک شدید تنقید کر رہے ہیں۔ عالمی سطح کے لیڈران اس حملہ کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف قرار بتا رہے ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کے عمل کی مذمت کر رہے ہیں۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی اس حملہ پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وینزویلا میں جو حالات ہیں، وہ دنیا کے لیے اچھے نہیں ہیں۔ آج امریکہ کے صدر ٹرمپ پوری دنیا کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ کی ایک ویڈیو کلپ ڈالی ہے، جس میں کانگریس صدر کھڑگے وینزویلا پر امریکی حملہ سے متعلق اپنی رائے ظاہر کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ’’جو لوگ اپنے علاقہ کو بڑھا کر اپنی چھاپ چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ بہت دن ٹکتے نہیں ہیں۔ ہٹلر، مسولنی جیسے بہت سے لوگ چلے گئے۔‘‘ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’جو لوگ دنیا میں امن تحلیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ٹھیک نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

وینزویلا پر امریکہ کے ذریعہ کیے گئے حملہ سے متعلق کانگریس کا آفیشیل بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ یہ بیان کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’انڈین نیشنل کانگریس گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران وینزویلا میں امریکہ کی جانب سے کیے گئے یکطرفہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ یہ حملہ اقوام متحدہ کے منشور اور متعدد بین الاقوامی معاہدات میں درج بین الاقوامی قوانین کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔‘‘ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’قومی خود مختاری کا احترام اور پرامن بقائے باہم دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم اصول و ضوابط پر مبنی عالمی نظام کی بنیاد رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی منظوری کے بغیر کوئی بھی عسکری کارروائی اسٹیٹ حکمت عملی کے قدیم قواعد کی واپسی کا خطرہ پیدا کرتی ہے اور عالمی استحکام کو کمزور کرتی ہے۔ جاری بیان میں واضح الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ ’’انڈین نیشنل کانگریس اس بات پر زور دیتی ہے کہ وینزویلا کے عوام کی مرضی کو اعلیٰ ترین ترجیح دی جائے اور وینزویلا کے وسائل کو وینزویلا کے عوام کی بہبود کے لیے استعمال کیا جائے، جیسا کہ قدرتی وسائل پر مستقل خود مختاری کے اصولوں کے تحت ضمانت دی گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined