خبریں

اہم خبریں: یوپی قانون ساز کونسل کی چھ سیٹوں کے لئے کانگریس کے امیدواروں کا اعلان

سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر کردہ مذاکرہ کار وکیل سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن 19 فروری سے شاہین باغ جا کر مظاہرین سے لگاتار بات کر رہی ہیں، لیکن فی الحال کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

یو پی قانون ساز کونسل کی چھ سیٹوں کے لئے کانگریس کے امیدواروں کا اعلان

نئی دہلی: کانگریس نے اتر پردیش قانو ن ساز کو نسل کے انتخابات کے لئے چھ امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔ کانگریس الیکشن کمیٹی کے سربراہ مکل واسنک نے جمعہ کے روز یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر راجیش دویدی کو آگرہ گریجویٹ سیٹ سے، جتیندر کمار گوڑ کو میرٹھ سے اور ڈاکٹر مہدی حسن کو بریلی مرادباد ٹیچر سے امیدوار بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ الہ آباد گریجویٹ سیٹ سے اجے کمار سنگھ، لکھنؤ گریجویٹ سیٹ سے برجیش کمار سنگھ اور گورکھپور-فیض آباد ٹیچر سیٹ سے ناگیندر دت ترپاٹھی کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔

Published: 21 Feb 2020, 9:11 AM IST

’شاہین باغ میں گولی چل جاتی ہے تو پولیس حفاظت کیسے دیگی‘

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ایمبولینس آتی ہے تو اس کو نکالنے کا راستہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں گولی چلائی گئی، تو دہلی پولیس کیسے ایسے ماحول میں ہمیں تحفظ فراہم کرسکے گی۔ مظاہرین نے کہا کہ آسام میں این آر سی نافذ ہوا تو جن کے پاس کاغذات نہیں تھے ان کی زمین ہاتھ سے چلی گئی۔

Published: 21 Feb 2020, 9:11 AM IST

ہمیں پولیس پر بھروسہ نہیں: خاتون مظاہرین

مذاکرات کاروں نے شاہین باغ کی خاتون مظاہرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک طرف کا راستہ چھوڑ دیں۔ اس پر مظاہرین نے کہا کہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ موقع پر موجود ایس ایچ او نے حفاظت کی یقین دہانی کرائی لیکن مظاہرین نے کہا کہ دہلی پولیس پر انہیں بھروسہ نہیں ہے اور تحریری طور پر یقین دہائی کرائی جائے۔

Published: 21 Feb 2020, 9:11 AM IST

سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن آج پھر پہنچے شاہین باغ، خواتین سے بات چیت شروع

سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کئے گئے مذاکرات کار سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندر آج لگاتار تیسرے دن شاہین باغ مظاہرے میں پہنچ گئے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق احتجاج کے مقام سے تمام مردوں کو جانے کے لئے کہا گیا ہے۔ سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن خاتون مظاہرین سے بات کر رہے ہیں۔

Published: 21 Feb 2020, 9:11 AM IST

ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستانی خاتون ٹیم نے آسٹریلیا کو 17 رن سے شکست دی

سڈنی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے بین الاقوامی ٹی-20 عالمی کپ کرکٹ کے اپنے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا کو 17 رنوں سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے آسٹریلیائی ٹیم کے سامنے 133 رنوں کا ہدف دیا تھا لیکن پوری ٹیم 115 رن پر آؤٹ ہو گئی۔

Published: 21 Feb 2020, 9:11 AM IST

پی ایم مودی اور سونیا گاندھی سے ملاقات کے لیے ادھو ٹھاکرے دہلی پہنچے

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی دہلی آمد ہوئی ہے۔ وہ پی ایم نریندر مودی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرنے کے ارادہ سے دہلی آئے ہیں۔

Published: 21 Feb 2020, 9:11 AM IST

ٹرمپ کے استقبال کے لیے احمد آباد میں غریبوں کی ہو رہی بے عزتی: آنند شرما

کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما میڈیا سے خطاب کے دوران دہلی میں کہا کہ ’’احمد آباد میں ٹرمپ کے استقبال کے لیے غریبوں کی بے عزتی کی جا رہی ہے۔ دیوار بنا کر غریبی کو چھپانے کی کوشش کی گئی، یہ عمل بی جے پی حکومت کی ذہنیت ظاہر کر رہا ہے۔ لیکن جب ملک باپو کی 150ویں جینتی منا رہا ہے اور باپو تو سادگی کی علامت تھے اور غریبوں کو ’نارائن مانتے‘ رہے ہیں، ایسی صورت میں بی جے پی نے جو کچھ کیا وہ باپو کے لیے عزت کی بات نہیں ہوگی۔‘‘

Published: 21 Feb 2020, 9:11 AM IST

ناگپور: آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کے سامنے کل ترنگا لہرائیں گے بھیم آرمی چیف چندرشیکھر

بھیم آرمی چیف چندرشیکھر نے کہا کہ میں کل 2 بجے ریشم باغ ناگپور آ رہا ہوں۔ فرضی قوم پرستوں کی تنظیم آر ایس ایس جس نے آج تک ترنگے کو عزت نہین دی، کل ہم ان کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ترنگا لہرائیں گے۔ میں چاہوں گا کہ کل سبھی ساتھی ریشم باغ ترنگا لے کر پہنچے اور بتا دیں کہ ان کے زعفرانی پرچم پر ہمارا ترنگا بھاری ہے۔

Published: 21 Feb 2020, 9:11 AM IST

مہاراشٹر: بس اور جیپ کی ٹکر میں 4 افراد ہلاک، کئی زخمی

مہاراشٹر کے سولاپور ضلع کے ویراگ علاقہ میں آج بس اور جیپ کے درمیان زبردست ٹکر ہو گئی۔ اس واقعہ میں 4 لوگوں کی ہلاکت کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق حادثہ میں کم از کم 10 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Published: 21 Feb 2020, 9:11 AM IST

کرکٹ: اسپین گیندباز پرگیان اوجھا نے سبھی فارم کے کرکٹ کو کہا الوداع

بائیں ہاتھ کے ہندوستانی اسپن گیندباز پرگیان اوجھا نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا میں فینس کے نام شیئر ایک جذباتی پیغام میں انھوں نے بین الاقوامی اور گھریلو کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ اب زندگی کے اگلے مرحلے کی طرف بڑھنے کا وقت ہے۔ ساتھ ہی حیدر آباد کے لیے کھیل چکے اوجھا نے اپنے کیریر کے دوران مدد کے لیے اپنے شیدایئوں سے لے کر حیدر آباد کرکٹ ایسو سی ایشن اور سوروبھ گنگولی سے لے کر وی وی ایس لکشمن تک کئی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔

Published: 21 Feb 2020, 9:11 AM IST

شاہین باغ مظاہرہ: دو مہینے سے بند ’کالندی کنج سڑک‘ نوئیڈا پولس نے کھولی

شاہین باغ مظاہرہ کے پیش نظر نوئیڈا پولس نے نوئیڈا کے مہامایا فلائی اوور سے کالندی کنج کا راستہ جو بند کیا تھا، اسے آج کھول دیا گیا۔ شاہین باغ مظاہرہ شروع ہونے کے بعد گزشتہ دو مہینے سے یہ راستہ بند تھا اور لوگ نوئیڈا پولس پر انگلی بھی اٹھا رہے تھے کہ مظاہرہ سے اتنی دور یہ راستہ کیوں بند کیا گیا ہے۔

Published: 21 Feb 2020, 9:11 AM IST

ٹرمپ نے اب استقبال کرنے والوں کی تعداد بتائی ایک کروڑ، منوج جھا نے کیا طنزیہ ٹوئٹ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا دو دنوں بعد ہندوستان دورہ شروع ہونے والا ہے اور احمد آباد میں ان کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے ہیں۔ اس درمیان امریکی صدر نے کولوراڈو کی ایک ریلی میں کہہ دیا کہ احمد آباد میں ان کا استقبال کرنے کے لیے ایک کروڑ لوگ موجود ہوں گے۔ ٹرمپ کے اس بیان پر لوگ کافی مذاق بنا رہے ہیں۔ آر جے ڈی لیڈر منوج جھا نے بھی اس سلسلے میں ایک طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’کیا بھائی صاحب! بچے کی جان لو گے کیا؟ 7 ملین ہی نہیں بن پا رہا تھا اور اب آپ افسانہ کو 10 ملین پر لے گئے۔‘‘ دراصل ٹرمپ نے کچھ دنوں پہلے ایک بیان دیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ہندوستانی پی ایم مودی نے ان سے کہا ہے کہ احمد آباد میں 70 لاکھ لوگ ان کا استقبال کریں گے۔ حالانکہ بعد میں سرکاری ذرائع نے کہا تھا کہ استقبال کرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔

Published: 21 Feb 2020, 9:11 AM IST

’پاکستان زندہ باد‘ نعرہ لگانے والی امولیہ لیونا کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے گزشتہ دنوں سی اے اے مخالف ایک ریلی نکالی جو تنازعہ کا شکار ہو گیا۔ اس ریلی میں امولیہ لیونا نامی ایک لڑکی نے مائک پر جا کر ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا جس کے بعد ریلی میں کافی ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ نعرہ لگانے والی امولیہ لیونا کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

Published: 21 Feb 2020, 9:11 AM IST

شاہین باغ مظاہرین سے مذاکرہ کاروں کی آج پھر ہوگی ملاقات، فی الحال نہیں نکلا کوئی حل

دہلی کے شاہین باغ میں خواتین کا دھرنا و مظاہرہ جاری ہے۔ شہریت ترمیمی قانون، این آر سی و این پی آر کے خلاف دو مہینے سے زیادہ عرصہ سے جاری اس دھرنا و مظاہرہ کو ختم کرنے کی لگاتار کوششیں ہو رہی ہیں، لیکن دہلی پولس و مرکزی حکومت اس میں اب تک ناکام ثابت ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر کردہ مذاکرہ کار وکیل سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن 19 فروری سے شاہین باغ جا کر مظاہرین سے لگاتار بات کر رہی ہیں، لیکن فی الحال کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔ آج ایک بار پھر دونوں شاہین باغ جائیں گے اور تیسرے راؤنڈ کی بات چیت ہوگی۔

Published: 21 Feb 2020, 9:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Feb 2020, 9:11 AM IST