خبریں

اہم خبریں: پیگاسس جاسوسی معاملہ پر راہل نے بی جے پی کو کہا ’بھارتیہ جاسوس پارٹی‘

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

راہل گاندھی نے بی جے پی کو کہا ’بھارتیہ جاسوس پارٹی‘

پیگاسس جاسوسی معاملہ کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو چہار جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خصوصی طور پر کانگریس نے تو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی برخاستگی کا مطالبہ کر ڈالا ہے اور پیگاسس معاملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار کی جانچ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اب کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بی جے پی کو ’بھارتیہ جاسوس پارٹی‘ کا نام دے ڈالا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’اس کے ڈر پر ہنسی آتی ہے- یہ بھارتیہ جاسوس پارٹی ہے۔‘‘

Published: 19 Jul 2021, 8:04 PM IST

پیگاسس جاسوسی تنازعہ ملک کے خلاف ایک سازش ہے: امت شاہ

پیگاسس جاسوسی تنازعہ پر وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’کل دیر شام ہم نے ایک رپورٹ دیکھی، جسے دنیا بھر میں ہندوستان کو بے عزت کرنے کے لیے کچھ طبقات کے ذریعہ بڑھایا گیا ہے۔ شعلہ انگیز سازشوں کے ذریعہ سے وہ ہندوستان کی ترقی کو پٹری سے نہیں اتار پائیں گے۔ مانسون اجلاس نئے ثمر دے گا۔‘‘

Published: 19 Jul 2021, 8:04 PM IST

کانگریس نے پیگاسس جاسوسی معاملہ پر امت شاہ سے مانگا استعفیٰ

کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے پیگاسس رپورٹ کے تعلق سے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ راہل گاندھی، صحافیوں اور یہاں تک کہ مرکزی وزراء سمیت اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی کرنے میں شامل ہیں۔ جانچ سے پہلے امت شاہ کو استعفیٰ دینا چاہیے اور مودی صاحب کے خلاف بھی جانچ ہونی چاہیے۔

Published: 19 Jul 2021, 8:04 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Jul 2021, 8:04 PM IST