’تاریخ بتائے گی کہ غدار کون تھا‘، وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو کے بیٹے کا سخت ردعمل آیا سامنے

اپنے جذباتی پیغام میں گویرا کہتے ہیں کہ ’’ہم ٹھیک ہیں، ہم پرسکون ہیں۔ آپ ہمیں سڑکوں پر ان لوگوں کے ساتھ دیکھیں گے۔ وہ ہمیں کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم عزت و وقار کا پرچم بلند کریں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

’’تاریخ بتائے گی کہ غدار کون تھا، تاریخ ذمہ دار لوگوں کو بے نقاب کرے گی، ہم دیکھیں گے۔‘‘ غصہ سے بھرا یہ بیان وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو کے بیٹے نکولس مادورو گویرا کا ہے۔ گویرا نے کہا کہ وینزیلا کو کچھ لوگوں نے دھوکہ دیا ہے۔ آنے والا وقت ان چہروں کو بے نقاب کر کے انصاف کرے گا۔ واضح رہے کہ مادورو کے بیٹے گویرا کا آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

اپنے جذباتی پیغام میں گویرا کہتے ہیں کہ ’’ہم ٹھیک ہیں، ہم پرسکون ہیں۔ آپ ہمیں سڑکوں پر ان لوگوں کے ساتھ دیکھیں گے۔ وہ ہمیں کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم عزت و وقار کا پرچم بلند کریں گے۔ کیا اس سے ہمیں دکھ ہوتا ہے؟ بیشک ہمیں دکھ ہوتا ہے، لیکن وہ ایسا نہیں کر پائیں گے، لعنت ہے اس پر۔ میں اپنی زندگی کی، اپنی ماں کی، سیلیا کی قسم کھاتا ہوں۔ وہ ایسا نہیں کر پائیں گے۔‘‘


مادورو کے بیٹے نے کہا کہ انہوں حامیوں سے 4 اور 5 جنوری کو عوامی مظاہروں میں حصہ لینے کی بھی اپیل کی، تاکہ وہ لیڈرشپ کے ارد گرد جمع ہو اور اتحاد کو مضبوط کر سکے۔ مادورو کے بیٹے نے امریکہ کی کارروائی کو باہری حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس باہری حملہ کے جواب میں سیاسی و فوجی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔‘‘

نکولس مادورو کے بیٹے ’لا گویرا‘ ریاست کے رکن اسمبلی ہیں اور حکمران یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی آف وینزویلا (پی ایس یو وی) کے رکن ہیں۔ ’دی پرنس‘ کے نام سے بھی معروف گویرا کا وینزویلا کے ڈرگ آپریشنز میں کردار کا ذکر نئی امریکی دستاویزات میں تفصیل سے کیا گیا ہے۔ امریکی فیڈرل پراسیکیوٹر نے گوایرا کو ایک بڑے ڈرگس کے نیٹورک کا اہم سرغنہ قرار دیا ہے، جس نے مبینہ طور پر وینزویلا سے امریکہ تک کوکین پہنچانے کے لیے سرکارائی جائیدادوں، ملٹری اہلکاروں اور سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کیا۔


نکولس آرنسٹو مادورو گویرا، جنہیں ’نیکولاسیٹو‘ یا ’دی پرنس‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو کے اکلوتے بیٹے ہیں۔ ان کا جنم 21 جون 1990 کو ہوا تھا اور وہ مادورو کی پہلی بیوی ایڈریانا گویرا اینگولو سے ہیں۔ بچپن میں وہ موسیقی میں دلچسپی رکھتے تھے اور 1998 سے 2004 تک وینزویلا کے مشہور ایل سسٹیما پروگرام میں فلوٹ بجاتے تھے، لیکن بعد میں سیاست کی جانب مائل ہو گئے۔ 2013 میں اپنے والد کے صدر بننے کے بعد انہیں کئی اہم عہدے ملے، جن میں صدارت کے اسپیشل انسپکٹرز کور کے سربراہ اور نیشنل فلم اسکول کے کوآرڈینیٹر شامل ہیں۔ اس دوران مادورو پر اقربا پروری کے الزام بھی عائد ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ مادورو کے بیٹے گویرا 2017 میں آئین ساز اسمبلی کے رکن بنے اور 2021 سے وینزویلا کی نیشنل اسمبلی میں ڈپٹی ہیں۔ وہ یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی آف وینزویلا کے فعال رکن ہیں۔ رواں سال جنوری میں امریکہ کے ذریعہ ان کے والد مادورو اور سوتیلی ماں سیلیا فلوریس کی گرفتاری کے بعد ان پر بھی منشیات کی اسمگلنگ، نارکو-ٹیررازم اور ہتھیاروں سے متعلق الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ امریکی پراسیکیوشن کا دعویٰ ہے کہ ان کا تعلق ’کارٹیل ڈی لوس سولس‘ سے تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔