خبریں

اہم خبریں: کانپور تشدد معاملے میں پولیس نے نظام قریشی کو کیا گرفتار

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

اتر پردیش: کانپور تشدد معاملے میں پولیس نے نظام قریشی کو کیا گرفتار

کانپور تشدد معاملے میں پولیس نے نظام قریشی کو گرفتار کر لیا ہے۔ سابق سماجوادی پارٹی سٹی سکریٹری نظام قریشی پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ 3 جون (جمعہ) کو کانپور میں ہوئے تشدد کی منصوبہ بندی میں شامل تھے۔

Published: 11 Jun 2022, 9:34 AM IST

سہارنپور احتجاجی مظاہرہ معاملے میں اب تک 64 افراد گرفتار

جمعہ کے روز اتر پردیش کے کئی شہروں میں توہین رسالت کے خلاف احتجاجی مظاہرے دیکھنے کو ملے۔ اس سلسلے میں یوگی حکومت نے سخت کارروائی کی ہدایت پولیس افسران کو دے دی ہے۔ اس کا اثر ہفتہ کے روز صبح سے ہی دکھائی دے رہا ہے۔ صرف سہارنپور میں ہی اب تک 64 افراد کی گرفتاری کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

Published: 11 Jun 2022, 9:34 AM IST

بی جے پی کی ایک سیٹ کی جیت کوئی بڑی نہیں، شیو سینا

شیوسینا ایم پی سنجے راؤت نے کہا، ’’بی جے پی کی ایک سیٹ کی جیت کوئی بڑی جیت نہیں ہے۔ ہم نے خرید و فروخت کرنے والوں کی شناخت کی ہے۔ ہمارے ایک ووٹ کو نااہل قرار دینے کی ضرورت نہیں تھی۔ ہم نے بی جے پی کے 2 ووٹوں پر اعتراض کیا لیکن اعتراض قبول نہیں کیا گیا۔ ایم ایل سی میں شیوسینا کو 2 سیٹیں، این سی پی کو 2 اور کانگریس کو 1 سیٹ حاصل ہوگی۔‘‘

Published: 11 Jun 2022, 9:34 AM IST

مغربی بنگال میں توہین رسالت کے خلاف احتجاج جاری، مظاہرین اور پولیس میں تازہ جھڑپ

مغربی بنگال میں گستاخ رسولؐ نوپور شرما کے خلاف احتجاج کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ ہوڑہ کے پانچلا بازار میں پولیس اور مظاہرین کے ایک گروپ کے درمیان تازہ جھڑپ ہوئی ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے استعمال کیے، جس کے بعد پتھراؤ شروع ہو گیا۔

Published: 11 Jun 2022, 9:34 AM IST

ہندوستان میں کورونا وائرس کے 8329 نئے معاملے، فعال کیسز 40 ہزار سے متجاوز 

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8329 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 4216 مریض صحت یاب ہو گئے جبکہ 10 کی موت ہو گئی۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 40370 ہو گئی ہے۔

Published: 11 Jun 2022, 9:34 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Jun 2022, 9:34 AM IST