خبریں

جموں وکشمیر میں عوامی منتخب حکومت کے فوری قیام کی ضرورت : شاہ فیصل

شاہ فیصل نے ماضی کی غلطیوں کو نہ دوہرائے جانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب کی بار ہمیں ان لوگوں کو اپنی طاقت دکھانی ہوگی جنہوں نے ریاست جموں کشمیر کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے ریاست میں عوامی حکومت کو ہی عوام کے مفادات کی پاسباں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں عوامی منتخب حکومت کے قیام کی فوری اور اشد ضرورت ہے تاکہ لوگوں کے مفادات کی نمائندگی ہوسکے۔

ڈاکٹر شاہ فیصل نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ عوامی حکومت کی عدم موجودگی میں ہی جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن پر خطرات کے گھناؤنے بادل چھائے رہتے ہیں اور گورنر مرکز کے ایجنٹ کی حیثیت سے اپنے اختیارات کو غلط استعمال کرکے ریاست کے آئین میں ترمیم کی سفارش بھی کرسکتا ہے اوراس کی بنیادی ساخت کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے آئین کو اُس وقت بھی شدید خطرات لاحق رہتے ہیں جب عوامی حکومت موجود ہو لیکن مسند اقتدار پر براجمان جماعتیں اپنے حقیر مقاصد کے حصول کےلئے خصوصی پوزیشن کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر تیار ہوں۔

Published: 02 Mar 2019, 9:09 AM IST

فیصل نے ماضی کی غلطیوں کو نہ دوہرائے جانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب کی بار ہمیں ان لوگوں کو اپنی طاقت دکھانی ہوگی جنہوں نے ریاست جموں کشمیر کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا ہے۔

Published: 02 Mar 2019, 9:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Mar 2019, 9:09 AM IST

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ